بروکلین،نیویارک (منظور حسین سے)
بروکلین نیویارک میں عظمت اسلام کی نشانی اور مستند ترین جامع مسجدالبدر میں ممتاز عالم دین قاری عبیداللہ ارشد صاحب نماز تروایح پڑھائیں گے-جامع مسجد البدر کے امام وخطیب عبداللہ دانش کا کہنا ہے کہ جو لوگ بعد نماز عشاء تراویح نہیں پڑھ سکتے ان کیلئے سنہری موقع ہے کہ وہ رات کے آخری حصے میں شوق عبادت پورا کرسکتے ہیں -اللہ تعالی فرائض ادا کرنے کے بعد نفلی عبادات کی بھی توفیق عطاء فرمائے اور ان عبادات کو شرف قبولیت بخشے -جامع مسجد البدر کے نمازیوں کیلئے ایک خوشخبری یہ بھی ہے کہ مفتی قاری ابوبکر العاصم حفظ اللہ رات تین بجے قیام اللیل (تراویح)پڑھایا کریں گے
ایڈریس: مسجد البدر 2431باتھ ایونیو بروکلین،NY
11214-5327یونائیٹڈ سٹیٹس