بروکلین نیو یارک (منظور حسین سے)
بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی ایرک گونزالیز نے ایک پروقار تقریب میں مسٹر ھیو کو ان کی بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اٹارنی ایرک گونزالیز نے کہا کہ پیارے ہیو، آپ کے ساتھ نئے سال کی پہلی تقریب منانا اور آپ کو زندگی بھر کی غیر معمولی کامیابیوں کا اعزاز ھمارے لئیے اعزاز کی بات ھے۔ انصاف کے تئیں آپ کی وابستگی، قانون میں آپ کے ممتاز کیریئر سے ہماری کمیونٹی پر انمٹ نقوش چھوڑ گئے ہیں۔ ایشیائی امریکن کمیونٹی کی جانب سے آپ کی وکالت نے آنے والی نسلوں کے لیے راہ ہموار کی ہے، اور میں آپ کی دیانتداری اور عمدگی کی مثال کے لیے شکر گزار ہوں۔ آپ کے لیے خوشیوں، اچھی صحت، اور مسلسل کامیابیوں سے بھرا نیا سال مبارک ہو۔ اور ھماری نیک تمنائیں ھمیشہ آپ کے ساتھ رھیں گیں