سانحہ اسلام آباد: بسنت کی تمام سرگرمیاں منسوخ کی جاتی ہیں”مریم نواز

اسلام آباد:(صفدرحسین سے) مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ ایکس‘پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہفتے کو ہونے والی بسنت کی تمام شیڈول تقریبات منسوخ کی جاتی ہیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسلام آباد سانحے کے پیشِ نظر بسنت سے متعلق تمام سرگرمیاں منسوخ کر دیں۔ جب کہ لبرٹی سکوائر پر ہونے والا میگا بسنت شو بھی نہیں ہوگا۔

 اُن کا کہنا تھا کہ قومی سانحے پر یکجہتی کے اظہار کے لیے فیصلہ کیا گیا، قوم خوارجی فتنے اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف متحد رہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ خوارجی عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے، یادرہے ترلائی اسلام آباد میں آج جمعہ کی نماز میں امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ ہوا جس میں 32 افراد کے شہید اور 169پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی کلاں کے غازی شاہ امام روڈ پر امام بارگاہ کے گیٹ پر خودکش حملہ آور کو روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، لاشوں اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خارجی خودکش کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے 32 افراد شہید اور 169 زخمی ہونے کی تصدیق کر دی، وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ملک کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنا وقت کی ضرورت، !۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *