ادارہ “دنیا انٹرنیشنل: اور “گلوبل ٹی وی” بھائی عبداللہ اخئی کے اس دکھ میں برابر کا شریک ہے
رج ووڈ کوئنز(منظور حسین سے)
امریکہ سے شائع ہونے والے ہفت روزہ “دنیا انٹرنیشنل” کے سب سے پہلے سرکولیشن انچارج ازبک نژاد عبداللہ اخئی کی 17سالہ بیٹی رضائے الہی سے وفات پا گئی-اناللہ واناالیہ راجعون-ازبک نژاد عبداللہ اخئی نے2006ء میں 19سال قبل ہفت روزہ دنیا انٹرنیشنل نیویارک اور واشنگٹن سے جب اپنی اشاعت کا آغاز کیاتھا توعبداللہ اخئی سب سے پہلے سرکولیشن منیجر بنے جنہوں نے ادارہ کے ساتھ انتہائی جانفشانی،لگن اور محنت کے ساتھ کام کیا-خوش مزاج عبداللہ اخئی کو یہ اعزز حاصل ہے کہ وہ جب بھی دنیا اخبار کی سرکولیشن کیلئے کوئنز اور نیویارک کے گردونواح اور نیوجرسی کے علاقوں میں جاتے تو وہ ہمیشہ قرآن کی تلاوت کرتے نظر آئے-آپ ازبکستان سے تعلق رکھنے والے عظیم مسلمان ہیں -گزشتہ دنوں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ان کی نوجوان صاحبزادی زہرہ جن کی عمر 17سال بتائی جاتی ہے ان کے سینے میں تکلیف ہوئی اور کچھ ہی دیر بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں -زہرہ عبداللہ کا نماز جنازہ رج ووڈ میں واقع پاک فیونرل ہوم میں صبح ساڑھے سات بجے ادا کر دیاگیا جبکہ انہیں واشنگٹن میں موجود قبرستان میں دن 10بجے سپرد خاک کر دیاگیا-پاک فیونرل میں نماز جنازہ پاکستانی نژاد نوجوان عالم دین محمد منیر نے پڑھائی جہاں پر انہوں نے انگلش میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موت کو ہمیشہ یاد رکھواور موت کے ساتھ ساتھ اپنے والدین،بہن بھائیوں کے حقوق اپنے پڑوسیوں اور اقرباء سب کے حقوق کو ہمیشہ یاد رکھو-ان کا کہنا تھا کہ اللہ اپنے حقوق تو معاف کر دے گا مگر لوگوں کے حقوق اللہ اس وقت تک معاف نہیں کرے گا جب تک لوگ اپنا حق معاف نہ کر دیں -نماز جنازہ سخت سردی میں ادا کی گئی -عبداللہ اخئی کی صاحبزادی انتہائی باحیاء اور باپردہ اور اپنے باپ کی طرح ایک عظیم بیٹی تھی -ادارہ دنیا انٹرنیشنل اور گلوبل T.Vاپنے بھائی عبداللہ اخئی کے اس دکھ میں برابر کا شریک ہے-ادارہ کے سربراہ ممتازپاکستانی امریکن اور کمیونٹی کی ہردلعزیز شخصیت ہفت روزہ دنیا انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر وچیف ایگزیکٹو زاہد حسین نے عبداللہ اخئی کی صاحبزادی کی ناگہانی وفات پر دلی رنج وغ