چوہدری ذیشان عمار اور ان کے چھوٹے بھائی چوہدری عثمان رفیق کے والد گرامی چوہدری رفیق کے ایصال ثواب کیلئے جامع مسجد مکی میں قرآن خوانی اور ختم کل کا اہتمام کیاگیاجس میں چوہدری ذیشان عمار اور ان کے چھوٹے بھائی عثمان رفیق کے عزیز واقارب اور دوست واحباب کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی
جامع مسجد مکی نوجوان عالم دین حافظ اسامہ نے چوہدری رفیق مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرائی جس میں مسجد انتظامیہ اور کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی،ادارہ “دنیا انٹرنیشنل” چوہدری ذیشان عمار، چوہدری عثمان اور اہل خانہ کے دکھ میں برابرکا شریک ہے،اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے
بروکلین،نیویارک (منظور حسین سے)
سپیڈ وے کنسٹرکشن کے مالک چوہدری ذیشان عمار اور ان کے چھوٹے بھائی چوہدری عثمان رفیق کے والد گرامی چوہدری رفیق جو گزشتہ دنوں رضائے الہی سے وفات پا گئے تھے ان کے ایصال ثواب کیلئے جامع مسجد مکی میں قرآن خوانی اور ختم کل کا اہتمام میں بڑے اہتمام سے کیاگیاجس میں چوہدری ذیشان عمار اور ان کے چھوٹے بھائی عثمان رفیق کے عزیز واقارب اور دوست واحباب کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔جامع مسجد مکی نوجوان عالم دین حافظ اسامہ نے چوہدری رفیق مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے مسجد میں قرآنی خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کرائی جس میں مسجد انتظامیہ اور کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی-قرآن خوانی کے بعد میں لوگوں کیلئے کھانے کا بھی خصوصی بندوبست کیاگیاتھا-واضح رہے سپیڈ وے کنسٹرکشن کمپنی کے چوہدری ذیشان عمار اور چوہدری عثمان رفیق کے والد مرحوم و مغفور چوہدری رفیق گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے جن کی نماز جنازہ بروز جمعہ جامع مسجد مکی میں ممتاز عالم دین حافظ اسامہ نے پڑھائی تھی جس میں چوہدری ذیشان عمار اور چوہدری عثمان رفیق کے دوست احباب اور امریکہ کی دور دراز ریاستوں سے اقرباء نے نمازجنازہ میں شرکت کی چوہدری ذیشان عمار پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز اورہر دل عزیز شخصیت ہیں ان کے والد کی وفات پر کمیونٹی نے گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیاہ اور کہا اللہ تعالی مرحوم و مغفور کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ادارہ “دنیا انٹرنیشنل” بھی چوہدری ذیشان عمار اور چوہدری عثمان اور اہل خانہ کے دکھ میں برابرکا شریک ہے۔ اور دعا گو ہیں اللہ رب العزت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین۔