حلال گائیڈ کا سالانہ فوڈ فیسٹیول،سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے،26ہزار سے زائد افراد کی شرکت
حلال گائیڈ کا سالانہ ہلال فوڈ فیسٹیول امسال بھی ہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز بنا رہا،حلال فوڈ فیسٹیول میں ہزاروں افراد جن میں فیملیز کی اکثریت نے شرکت کی اور ہلال فوڈ فیسٹیول میں لگائے جانے والے پاکستانی،انڈین اور میڈ ایسٹرن خوش ذائقہ کھانوں سے خواب لطف اندوز ہوئے
ہلال گائیڈ کے سالانہ فوڈ فیسٹیول میں امریکہ کی مختلف ریاستوں سے کم وبیش 26ہزار افراد نے شرکت کی،اس فوڈ فیسٹیول کی سب سے بڑی خاصیت یہ تھی کہ یہاں پاکستانی ہلال کھانوں کے علاوہ انڈین فوڈ اور مڈل ایسٹرن کھانوں کے سٹالز لگائے گئے جسے ہر فرد نے سراہا اور خوب انجوائے کیا
یہ ہمارا 9واں فوڈ فیسٹیول ہے جس میں ہر سال اس فیسٹیول میں شریک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہماری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنے معزز مہمانوں کو بہترین کھانوں کے علاوہ یہاں مختلف اشیاء کے سٹالز بھی لگاتے ہیں،کوفاؤنڈر ہلال گائیڈ رضا دستگیر کا اظہار خیال
بروکلین،نیویارک (منظور حسین سے)
امریکہ میں بھی حلال گائیڈ کا سالانہ ہلال فوڈ فیسٹیول امسال بھی ہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز بنا رہا-حلال فوڈ فیسٹیول میں ہزاروں افراد جن میں فیملیز کی اکثریت نے شرکت کی اور ہلال فوڈ فیسٹیول میں لگائے جانے والے پاکستانی،انڈین اور میڈ ایسٹرن خوش ذائقہ کھانوں سے خواب لطف اندوز ہوئے-ہلال فوڈ فیسٹیول میں بچوں کی انٹرٹینمنٹ کے علاوہ مرد وزن کے ملبوسات جن میں آرٹ،کرافٹ،انشورنس ایجنسیز کے علاوہ بے شمار دیگر سٹالزبھی دیکھنے میں آئے جن پر لوگوں کا رات گئے تانتا بندھا رہا-ہلال گائیڈ کے سالانہ فوڈ فیسٹیول میں امریکہ کی مختلف ریاستوں سے کم وبیش 26ہزار افراد نے شرکت کی جس میں مردو خواتین کے علاوہ بچے اور بزرگ افراد بھی شامل تھے-اس فوڈ فیسٹیول کی سب سے بڑی خاصیت یہ تھی کہ یہاں پاکستانی ہلال کھانوں کے علاوہ انڈین فوڈ اور مڈل ایسٹرن کھانوں کے سٹالز لگائے گئے جسے فیسٹیول میں آنے والے ہر فرد نے سراہا اور اس فیسٹیول سے خوب انجوائے کیا-ہلال گائیڈ کی انتظامیہ کی جانب سے بچوں کیلئے مکمل انٹرٹینمنٹ کا بندوبست کیاگیاتھا-ہلال گائیڈ کے کوفاؤنڈر رضا دستگیر نے اس موقع پر کہا کہ یہ ہمارا 9واں فوڈ فیسٹیول ہے جس میں ہر سال اس فیسٹیول میں شریک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہماری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنے معزز مہمانوں کو بہترین کھانوں کے علاوہ یہاں مختلف اشیاء کے سٹالز بھی لگاتے ہیں -ان کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول کو کامیاب کرنے میں ہمارے سپانسرز کا بہت عمل دخل ہے جن کا میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں -ہلال گائیڈ کے اس عظیم الشان فوڈفیسٹیول کے شرکاء نے اس ایونٹ کو نہ صرف سراہا بلکہ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک کامیاب ایونٹ ہے اور پاکستان سے دور اس ملک میں اپنے دیسی کھانے اور دیگر سٹالز دیکھ کر بہت انجوائے کررہے ہیں اور ہمارے بچے بھی ہمارے ساتھ ہیں اور وہ بھی اس ایونٹ سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں