• About
  • Privacy & Policy
  • Contact Us
Friday, May 9, 2025
  • Login
Dunya International
  • Our Editions
  • Home
  • Latest News
  • Dunya Int Exclusive
    ہمیں امن کے ایسے چشمے تلاش کرنا چاہئیے جو فلسطین، غزہ اور کشمیر میں سائنس کی تباہ کاریوں کی لگی آگ کو بجھا سکیں”ڈاکٹر مختار احمد

    ہمیں امن کے ایسے چشمے تلاش کرنا چاہئیے جو فلسطین، غزہ اور کشمیر میں سائنس کی تباہ کاریوں کی لگی آگ کو بجھا سکیں”ڈاکٹر مختار احمد

  • Video Blog
  • Gallery
  • International
  • National
  • Business
  • Sports
  • Entertainment
  • About Us
  • Contact Us
No Result
View All Result

Home Urdu News International

۔26ویں آئینی ترمیم کا بل پیش، شق وار منظوری کا عمل جاری

۔26ویں آئینی ترمیم کا بل پیش، شق وار منظوری کا عمل جاری
Share on FacebookShare on Twitter

سینیٹ چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوگیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 26 ویں آئینی ترامیم ایوان میں پیش کردیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے سینیٹ میں چھبیسویں آئینی ترامیم کا بل پیش کیا، جس کے بعد وزیر قانون نے آئینی ترامیم پر ووٹنگ کیلئے تحریک پیش کی، جسے  ایوان نے اکثریت رائے سے منظور کرلی۔

اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ صرف پانچ لوگ ایوان میں بیٹھے ہیں، گنتی کیا کروں؟

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ کی گیلری صاف کرواکے دروازے بند کردیے جائیں، لابیز اور وزیٹر گیلری کو خالی کردیا جائے، میں نے قومی اسمبلی میں 104 ترامیم پاس کروائی ہیں۔

جس کے بعد آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کیلئے سینیٹ کے ایوان کے دروازے بند کر دیے گئے، اور 26 ویں آئینی ترمیمی بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوگیا۔

شق نمبر 2: پاکستان کا ہر شہری صاف،صحت مند ماحول کا حق دار ہے، آئین کے تحت شق وار منظوری میں ہر شق کیلئے دوتہائی اکثریت ہونا لازم ہے، 65 ارکان نے شق نمبر 2 کے حق میں ووٹ دے دیا، حکومت کا نمبر 58 سے بڑھ کر 65 ہوگیا۔

اپوزیشن کی جانب سے رانا ثناء اللّٰہ اور اٹارنی جنرل کو باہر بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا، جس پر حکومتی ارکان سینیٹ نے کہا کہ یہاں بیٹھنا ان کا آئینی حق ہے ۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ جب بل منظور ہوگا تو ڈویژن سے ہوگا،اس وقت ووٹ گنا جائے گا۔

وزیر قانون نے کہا کہ پارلیمان میں موجود سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا گیا، جے یو آئی اور اتحادی جماعتوں کا ایک مسودے پر اتفاق ہوا، متفقہ آئینی ترمیم پر سینیٹر کامران مرتضیٰ کی چند ترامیم کا علم ہوا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی ترمیمی بل پر بات ہوئی جس پر کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتیں تھیں، اپوزیشن سے بھی بات کی، جے یو آئی کی مشاورت سے مسودہ سے اتحادی جماعتوں کا اتفاق رائے ہوا۔

وزیر قانون نے کہا کہ آئینی ترمیمی بل کو ضمنی ایجنڈا پر زیر غور لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ججز تقرری طریقہ کار کو اٹھاوریں ترمیم میں تبدیل کیا گیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہمیشہ کہا وہ کسی توسیع میں دلچسپی نہیں رکھتے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مدت پوری کرکے چلے جائیں گے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آئینی بینچز سے متعلق ترمیم دی گئی ہے، ایک چیف جسٹس نےدروازہ کھولا اور از خود نوٹس کی یلغار ہوگئی، ہماری عدالت نے ملک کے منتخب وزرائے اعظموں کو گھر بھیجا۔وزیر قانون نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے پاس ججزکی کارکردگی جانچنے کا بھی اختیار ہونا چاہیے، آئینی بینچز کا تقرر جوڈیشل کمیشن کرے گا، آئینی بینچ قائم کیا جارہا ہے، ججز کی تقرری جوڈیشل کمیشن کرے گا،چیف جسٹس کی تقرری کی معیاد مقرر کردی گئی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کی معیاد تین سال ہوگی، چیف جسٹس کا تقرر تین سینئر موسٹ ججز میں سے ہوگا، 12رکنی پارلیمانی کمیٹی دو تہائی اکثریت سے چیف جسٹس کے نام پر اتفاق کرے گی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بنیادی حقوق میں صاف ماحول کا حق بھی شامل ہوگا،صوبوں میں بھی آئینی بینچز کی گنجائش پیدا کی گئی ہے، ایوان آئینی ترمیمی بل کو منظور کرے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی نیت کے ساتھ ہم نے کام شروع کیا، مولانا فضل الرحمان کے شکر گزار ہیں، پورے ایوان سے گزاش کروں گا بل پاس کروانے کے لیے ووٹ دیا جائے، پاکستان کے عام آدمی کو جلد اور سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے یہ چیزیں کی گئی ہیں،  آئینی ترمیم بل میں 9 اے آرٹیکل کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Previous Post

سعودیہ میں 22 ہزار غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

Next Post

سینیٹ میں 26ویں آئینی ترمیم 2 تہائی اکثریت سے منظور کرلی گئی

Jawad Hussain

Jawad Hussain

Next Post
سینیٹ میں 26ویں آئینی ترمیم 2 تہائی اکثریت سے منظور کرلی گئی

سینیٹ میں 26ویں آئینی ترمیم 2 تہائی اکثریت سے منظور کرلی گئی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

Plugin Install : Widget Tab Post needs JNews - View Counter to be installed
  • Trending
  • Comments
  • Latest
IMF approves disbursement of $1bn to Pakistan under $7bn deal

IMF approves disbursement of $1bn to Pakistan under $7bn deal

May 9, 2025
پاکستانی ہیکرز کا کارنامہ، آپریشن سالار کا آغاز، کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک

پاکستانی ہیکرز کا کارنامہ، آپریشن سالار کا آغاز، کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک

May 9, 2025
وطن کی حفاظت کیلیے اپنی اولادوں سمیت قربان ہوجائیں گے، تمام مسالک اور عیسائی برادری متحد

وطن کی حفاظت کیلیے اپنی اولادوں سمیت قربان ہوجائیں گے، تمام مسالک اور عیسائی برادری متحد

May 9, 2025
بھارت کے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6 ڈرونز حملے ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج

بھارت کے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6 ڈرونز حملے ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج

May 9, 2025

Recent News

Dunya International and Global TV are the product of over 100 years of combined journalistic career of four brothers Zahid Hussain, Tahir Hussain, Manzoor Hussain and Abdul Samad Khan. The journey started as the first ever Urdu evening newspaper from the nation’s capital Islamabad, Pakistan.

Follow Us

Browse by Category

  • Audio News
  • Business
  • Business News
  • Dunya Int Exclusive
  • English News
  • Entertainment
  • Entertainment News
  • Fashion
  • Health News
  • International
  • International News
  • Latest English News
  • Latest News
  • National
  • National News
  • National Urdu News
  • Our Editions
  • Science News
  • Sports
  • Sports News
  • Travel News
  • Uncategorized
  • Urdu News
  • World News

Recent News

IMF approves disbursement of $1bn to Pakistan under $7bn deal

IMF approves disbursement of $1bn to Pakistan under $7bn deal

May 9, 2025
پاکستانی ہیکرز کا کارنامہ، آپریشن سالار کا آغاز، کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک

پاکستانی ہیکرز کا کارنامہ، آپریشن سالار کا آغاز، کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک

May 9, 2025
  • About
  • Privacy & Policy
  • Contact Us

© 2024 Dunya International | All Right Reserve.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In