کمیونٹی کی ہردلعزیز شخصیت ڈاکٹر عبدالواحد کی والدہ ماجدہ کے نام سے منسوب گلاب بانو اسلامک سنٹر میں عیدالفطر کا روح پرور اجتماع،پیر سید ثقلین حیدر شاہ اور سید انس ہارون کا پرفکر خطاب
بروکلین میں واقع عظمت اسلام کی نشانی،واحد میڈیکل سنٹر کے روح رواں کمیونٹی کی ممتاز اور ہر دلعزیز شخصیت ڈاکٹر عبدالواحد کی و الدہ ماجدہ مرحومہ ومغفورہ گلاب بانو کے نام سے منصوبے گلاب بانو اسلامک سنٹر میں عیدالفطر کہ روح پرور اجتماع میں سینکڑوں عاشقان رسول کی شرکت
وہ لوگ خوش نصیب ہیں جنہیں اللہ عزواجل نے رمضان عطاء کیا اور انہوں نے ماہ مقدس میں اپنی راتوں کو عبادت اور تسبیحات میں گزارا، پیر سید ثقلین حیدر شاہ نے رمضان کی برکات پر روشنی ڈالی اور خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں، آپ نے گلاب بانو اسلامک سنٹر کی ترقی کیلئے بھی خصوصی دعا فرمائی
رمضان کا مہینہ ہمیں اللہ سے محبت کا عظیم موقع دیتا ہے،آپ سارا سال عبادات کرتے ہیں مگر ماہ رمضان میں سارا دن اللہ کی محبت میں بھوکے رہ کر اللہ سے محبت کا اظہار کرتے ہیں،اللہ تمام مسلمانوں کی عبادات قبول فرمائے، ہمارے اوپر رحم فرمائے اورعالم اسلام کی پریشانیاں دور فرمائے،سید انس ہارون
بروکلین،نیویارک (منظور حسین سے)
بروکلین میں واقع عظمت اسلام کی نشانی اور امریکہ میں پاکستان کے عظیم بیٹے اورواحد میڈیکل سنٹر کے روح رواں کمیونٹی کی ممتاز اور ہر دلعزیز شخصیت ڈاکٹر عبدالواحد کی و الدہ ماجدہ مرحومہ ومغفورہ گلاب بانو کے نام سے منصوبے گلاب بانو اسلامک سنٹر میں عیدالفطر کا روح پرور اجتماع،سینکڑوں عاشقان رسول کی شرکت-
اس موقع پر پیر سید ثقلین حیدر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ لوگ خوش نصیب ہیں جنہیں اللہ عزواجل نے رمضان عطاء کیا اور انہوں نے ماہ مقدس میں اپنی راتوں کو عبادت اور تسبیحات میں گزارا- پیر سید ثقلین حیدر شاہ نے رمضان کی برکات پر روشنی ڈالی اور خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں –
آپ نے گلاب بانو اسلامک سنٹر کی ترقی کیلئے بھی خصوصی دعا فرمائی-محترم سید انس ہارون اور دنیا انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو ایڈیٹر منظور حسین نے اپنی خوبصورت آواز میں ہدیہ نعت پیش کیا- نعت خوانی کے بعد سید انس ہارون نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ماہ رمضان مسلمانوں کو باہمی محبت،عزت واحترام اور اخوت کا درس دیتا ہے-
آج ہم اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی نے آج ایک مرتبہ پھر عیدالفطر کے خوبصورت اور پروقار دن سے نوازا- اللہ فرماتا ہے اے میرے بندے میں اپنے کلمات کو تبدیل نہیں کرتا مگر جب وہ اپنے بندے کو محبت کرتا دیکھتا ہے تو وہ بھی اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے اور فرماتا ہے اے میرے بندے تم نے میرے ساتھ محبت کا اظہار کیا ہم اپنے کلمات کو بدلتے نہیں تم نے مجھ سے محبت کا اظہار کیا میں تم سے محبت کا اظہار کرتا ہوں اور تیرے گناہوں کو نیکیوں میں تبدیل کرتاہوں -رمضان کا مہینہ ہمیں اللہ سے محبت کرنے کا عظیم موقع دیتا ہے -آپ سارا سال عبادات کرتے ہیں مگر ماہ رمضان میں سارا دن اللہ کی محبت میں بھوکے رہ کر اللہ سے محبت کا اظہار کرتے ہیں -اللہ تمام مسلمانوں کی عبادات قبول فرمائے اور ہمارے اوپر رحم فرمائے اور تمام عالم اسلام کی پریشانیاں دور فرمائے -آمین -بعد ازیں ڈاکٹر عبدالواحد کی جانب سے پرتکلف ناشتہ بھی پیش کیاگیا