کنیکٹی کٹ اسٹیٹ کیپیٹل میں میلاد پریڈ 6 ستمبر کو ہوگی

منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیر اہتمام خصوصی پروگرام، تلاوتِ قرآن، نعت، درود و سلام اور پرچم کشائی ہوگی

(بروکلین، نیویارک: (منظور حسین

ہارٹفورڈ، کنیکٹی کٹ: منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیر اہتمام میلاد پریڈ اور خصوصی مذہبی پروگرام اتوار 6 ستمبر 2026ء کو کنیکٹی کٹ کے اسٹیٹ کیپیٹل بلڈنگ، ہارٹفورڈ میں منعقد ہوگا۔ پروگرام کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا اور یہ شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ منتظمین کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس خصوصی پروگرام میں مسلم کمیونٹی کے افراد، خاندانوں اور دوستوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پروگرام کا مقصد حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں عقیدت و محبت کا اظہار اور اسلامی تعلیمات و پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔ تقریب کے دوران مختلف مذہبی پروگرام پیش کیے جائیں گے، جن میں تلاوتِ قرآن پاک، نعتِ رسول مقبول ﷺ اور درود و سلام شامل ہوں گے۔ شرکاء کو اجتماعی طور پر درود و سلام پیش کرنے اور حضور نبی کریم ﷺ سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کرنے کا موقع ملے گا۔ منتظمین کے مطابق پروگرام کا ایک اہم حصہ پرچم کشائی بھی ہوگا، جو حضور اکرم ﷺ کی شان میں عقیدت و احترام کے اظہار کے طور پر منعقد کی جائے گی۔ کمیونٹی کے افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ اس پروگرام میں شرکت کریں تاکہ میلاد النبی ﷺ کی خوشیوں میں اجتماعی طور پر شریک ہوا جا سکے۔ تقریب میں آنے والے شرکاء کے لیے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ منتظمین نے کہا کہ خاندانوں کے ساتھ شرکت کرنے سے کمیونٹی کے افراد کو ایک دوسرے سے ملاقات اور باہمی اتحاد و محبت کے اظہار کا موقع بھی ملے گا۔ میلاد پریڈ اور مذہبی پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے کمیونٹی میں بھی دلچسپی پائی جا رہی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ ہارٹفورڈ اور گردونواح میں مقیم پاکستانی امریکن اور دیگر مسلم کمیونٹی کے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ تقریب کے انتظامات اور مزید معلومات کے لیے حاجی غلام سرور سے 6987 810 860 اور میاں شہباز قادری سے 1524 909 203 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ دیگر رابطہ نمبرز میں جاوید اقبال: 0220 798 919، ضمیر خالق: 5314 850 203شریف کمالوی: 959-221-0531 اور ارشد لطیف: 860-816-0922 شامل ہیں۔ منتظمین نے مسلم کمیونٹی کے تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ 6 ستمبر کو دوپہر 2 بجے اسٹیٹ کیپیٹل بلڈنگ، ہارٹفورڈ پہنچ کر میلاد پریڈ اور مذہبی پروگرام میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ شرکت کریں اور اس بابرکت موقع پر حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *