کلفٹن میں نیشنل پولیس ویک کی شاندار تقریبات، مقامی افسران کو خراج تحسین پیش کیا گیا


کلفٹن (منظور حسین سے)
 — کلفٹن شہر” 10 تا 16 مئی کے دوران نیشنل پولیس ویک بڑے جوش و خروش سے منائی جاری ھے، جس میں قانون نافذ کرنے والے افسران کی بہادری، عزم اور کمیونٹی کی خدمت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شہر بھر میں ہفتہ بھر مختلف تقریبات، کمیونٹی انگیجمنٹ پروگرامز اور خراج تحسین کی تقریبات کا سلسلہ جاری ھے، شہری رہنماؤں اور مقامی شخصیات نے اس موقع پر پولیس اہلکاروں کی قربانیوں اور عوامی تحفظ میں ان کے اہم کردار کو سراہا۔ اسد مجتبیٰ، جو 2026 میں کلفٹن سٹی کونسل کے امیدوار ہیں، نے کہا:”اس ہفتے ہم اپنے بہادر افسران کی غیر متزلزل وابستگی، قربانی اور کمیونٹی کی حفاظت کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ہر دن اپنی حفاظت اور خدمت کو اپنی زندگی پر فوقیت دیتے ہیں۔” شہریوں نے پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔ نیشنل پولیس ویک نے نہ صرف افسران کی خدمت اور ایمانداری کو نمایاں کیا بلکہ عوامی تحفظ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی۔ایک خصوصی بیان میں کہا گیا:ہم ان مردوں اور عورتوں کو سراہتے ہیں جو ہر دن اپنے فرائض کو اولیت دیتے ہیں، بحران کے لمحات میں فوری ردعمل دیتے ہیں اور ہمارے محلے محفوظ بناتے ہیں۔ ہم ان افسران کو بھی یاد کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان کی قربانی دی، اور ان کے خاندانوں کو اپنے خیالات اور دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں۔”شہریوں کی شرکت اور مثبت ردعمل نے یہ واضح کیا کہ کمیونٹی اور پولیس کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں، اور نیشنل پولیس ویک اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ہماری حفاظت کے لیے محنت کرنے والے افسران کی قربانی اور خدمت کو کبھی فراموش نہیں کیا جانا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *