کامن گراؤنڈ کمیونٹی سروس کے دفتر کی گرینڈ اوپننگ، کمیونٹی سمیت کونسل ویمن فرح لوئس کی شرکت
دفتر کا افتتاح کونسل ویمن فرح لوئس نے کیا جس میں پاکستان کے مذہبی امور کے چیف کوآرڈی نیٹرمشتاق احمد کمبوہ محمدی مولائی کے علاوہ ظفر اقبال،عزیز بٹ،اٹارنی صدف،کامن گراؤنڈ کے چیف ایگزیکٹو ماجد حسن،ان کے ڈائریکٹر ماحد حسن،احد حسن اور پاکستانی امریکن کرسچن کمیونٹی کے رہنماء جیمز سپرین کے علاوہ دیگر افراد نے بھی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی
بروکلین،نیویارک (منظور حسین سے)
لٹل نیوکرک ایونیو پر واقع کامن گراؤنڈ کمیونٹی سروس جو ایک بین الاقوامی تنظیم ہے اور پاکستانی امریکنز کے علاوہ ڈائیورس کمیونٹیز کو خوراک، امیگریشن اور ( ای بی ٹی ) ودیگر سہولیات فراہم کررہی ہے کے دفتر کا افتتاح کونسل ویمن فرح لوئس نے کیا جس میں پاکستان کے مذہبی امور کے چیف کوآرڈی نیٹرمشتاق احمد کمبوہ محمدی مولائی کے علاوہ ظفر اقبال،عزیز بٹ،اٹارنی صدف،کامن گراؤنڈ کے چیف ایگزیکٹو ماجد حسن،ان کے ڈائریکٹر ماحد حسن،احد حسن اور پاکستانی امریکن کرسچن کمیونٹی کے رہنماء جیمز سپرین کے علاوہ دیگر افراد نے بھی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔