نیویارک :(منظور حسین سے) اوور سیز پاکستانی رائٹس موومنٹ کے پریذیڈنٹ نسیم خان علی زئی نے بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کی بھرپور نمائندگی کرتے ھوۓ گزشتہ آل پارٹیز کانفرنس کے متفقہ طور پر منظور کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ مطالبے کے طور پر ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے سامنے رکھتے ہوے مطالبہ کر دیا کے بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کے تمام مسائل فوری طور پر حل کئے جائے، چارٹر آف ڈیمانڈ میں ووٹ کرنے کا حق، پاکستانیوں کو اپنے نمائندے خود چننے اور پاکستان میں الیکشن لڑنے کی اجازت، پاکستانیوں کے جائیدادوں پر قبضوں کا خاتمہ اور حفاظت، اوور سیز پاکستانیوں کو ایک دفعہ انکی پسند کی ایک گاڑی بغیر کسٹم ڈیوٹی کی اجازت، آئی ایم ایف کی منتیں چھوڑ کر بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل حل کریں اور انکی سرمایاکاری کو تحففظ دیں تو یہ 35 بلینز سے بڑھ کر 50 بلینز ڈالرز ہو سکتے ہیں۔