پی ٹی آئی کے 4 اکتوبر مارچ کیلئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کنٹینر تیار

سہیل آفریدی لانگ مارچ کے لیے تیار کنٹینر میں حیات آباد ٹول پلازہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی حیات آباد ٹول پلازہ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں وہ 4 اکتوبر کے مارچ کے لیے تیار کیے گئے کنٹینر میں پہنچے، ان کے کنٹینر میں صوبائی وزیر مینا خان اور شفیع جان کے ساتھ ساتھ دیگر وزرا بھی وزیراعلی کے ساتھ موجود تھے۔ پی ٹی آئی کے مطابق مذکورہ کنٹینر 4 اکتوبر کو اسلام آباد جانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 1.6 ارب روپے کی لاگت سے 90 روز میں مکمل ہونے والے حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس کا افتتاح کرنے پہنچے، اس منصوبے کی مجموعی لمبائی 500 میٹر طویل ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے لیے چندہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ‏وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ میں جمعے کو چندہ اکٹھا کریں گے، جس کے لیے وہ صوبائی سیکرٹریٹ میں شام 4 بجے موجود ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *