• About
  • Privacy & Policy
  • Contact Us
Saturday, May 10, 2025
  • Login
Dunya International
  • Our Editions
  • Home
  • Latest News
  • Dunya Int Exclusive
    ہمیں امن کے ایسے چشمے تلاش کرنا چاہئیے جو فلسطین، غزہ اور کشمیر میں سائنس کی تباہ کاریوں کی لگی آگ کو بجھا سکیں”ڈاکٹر مختار احمد

    ہمیں امن کے ایسے چشمے تلاش کرنا چاہئیے جو فلسطین، غزہ اور کشمیر میں سائنس کی تباہ کاریوں کی لگی آگ کو بجھا سکیں”ڈاکٹر مختار احمد

  • Video Blog
  • Gallery
  • International
  • National
  • Business
  • Sports
  • Entertainment
  • About Us
  • Contact Us
No Result
View All Result

Home Urdu News International

پنجاب میں ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ قرض اسکیم کا افتتاح

پنجاب میں ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ قرض اسکیم کا افتتاح
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور ن لیگ کے صدر نواز شریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ اسکیم کا افتتاح کردیا، مریم نواز نے کہا کہ اب ترقی شروع ہوچکی فتنہ و فساد کی سیاست دم توڑ رہی ہے یہ لوگ جلد قصہ پارینہ بن جائیں گے۔

لاہور:(صفدر حسین سے)

’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ اسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کی غرض سے چیک تقسیم کرنے کے لیے ایکسپو سینٹر لاہور کے آڈیٹوریم میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام، قرضہ حاصل کرنے والے افراد اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نواز شریف اور مریم نواز نے قرضہ حاصل کرنے والے مرد اور خواتین میں چیک تقسیم کیے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اپنا گھر اور اپنی چھت اسکیم کا آئیڈیا نواز شریف کا تھا وہ مجھ سے روزانہ اس منصوبے کی اَپ ڈیٹ لیتے رہے، نواز شریف نے مجھے عوام کی خدمت میں ہمشہ مصروف رہنے کی ہدایت کی محض ڈیڑھ ماہ میں اس منصوبے کے لیے قرضے دینے جا رہے ہیں، یہ 700 ارب روپے کا منصوبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مجھ سے کہا کہ لوگوں کو ان کا گھر دے دو باقی سب خیر ہے، ہمیں 5 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، ہر ضلع کا آبادی کے تناسب سے اس اسکیم میں حصہ ہے ہم 5 برس میں 5 لاکھ افراد کو قرضے دینے جا رہے ہیں اس طرح 5 لاکھ گھر بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت یہ گھر خود بناتی تو بہت سے مسائل ہو سکتے تھے، اس اسکیم کے تحت قرضے کا حصول انتہائی آسان بنایا گیا ہے، میں نے کہا کہ قرضے کے لیے زیادہ شرائط نہیں ہونی چاہئیں، صرف شناختی کارڈ اور زمین کے کاغذ پر قرضہ دیا جا رہا ہے اور سو فیصد میرٹ پر قرضے دئیے جا رہے ہیں، ایک سال میں ایک لاکھ گھروں کے لئے ہم قرضے دیں گے،نو سال میں قرضہ ادا کرنا ہے اس میں زیرو سود ہے ہر مہینے مزید لوگوں کو قرضے ملے گے۔ پی آئی ٹی بی نے بھی اس منصوبے میں بہت مدد فراہم کی ہے میں نے سختی سے ہدایت کی تھی کہ قرضے کی قسط کسی صورت 15 ہزار سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اس قرضے میں کوئی سود نہیں ہے ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کی جیب پر کم سے کم بوجھ پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ماہ قرعہ اندازی ہوا کرے گی، یہ قرضہ چار اقساط میں دیا جانا تھا لیکن اب یہ قرضہ دو اقساط میں آدھا آدھا کر کے دیا جائے گا، پہلے 3 ماہ میں کوئی قسط ادا نہیں کرنا ہوگی، ہر کوئی آن لائن درخواست دے سکتا ہے یا ڈپٹی کمشنر یا اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں جا کر معلومات لے سکتا ہے، میں نے کہا تھا کہ کوئی شخص قرضہ لے کر بھاگے گا نہیں اس لئے کوئی چیز گروی رکھنے کی ضرورت نہیں ہے اس اسکیم کے تحت تقریبا ایک جیسے گھر بنیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ ہم نے بچوں کے دل کے آپریشن کا منصوبہ شروع کیا ہے تو بڑی تعداد میں خیبرپختونخوا کے لوگوں کے بچوں کے آپریشن ہو رہے ہیں میرے دل اور میری حکومت کے دروازے تعلیم و صحت اور روزگار کے لئے صوبہ خیبرپختونخوا والوں کے لئے کھلے ہیں۔

سیاسی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک ٹیک آف کی پوزیشن میں آ چکا ہے کچھ لوگ ابھی بھی انتشار، گھیراؤ جلاؤ پر مکمل توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، میں ان باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتی اور نہ میرے پاس اس کام کے لئے وقت ہے، انہوں نے احتجاج کی متعدد کالیں دیں لیکن کوئی نہیں نکلا انہیں کے پی سے بندے لانے پڑے آج بھی احتجاج کی کال تھی لیکن کہیں کوئی نہیں نکلا۔ مریم نواز نے کہا کہ جیل سے احتجاج کی کالیں آ رہی ہیں ہم ایک صوبے کو دوسرے کے مقابل کھڑا نہیں ہونے دیں گے، کیا جیل سے یہ ہدایت آئی کہ عوام کی فلاح کے کام کیے جائیں؟ لیکن جیل سے کبھی ایسی ہدایت نہیں آئی، سیاست کرنے کی اجازت مل سکتی ہے لیکن دہشت گردی کی اجازت نہیں مل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تربیت ہی یہ ہوئی ہے کہ فتنہ فساد کیسے کرنا ہے، ترقی کیسے روکنی ہے، سال 2014ء میں دھرنے میں انہوں نے پولیس افسر کو ڈنڈے مار مار کر اس کی ہڈیاں توڑ دیںم موجودہ آئی جی اسلام آباد کی زمان پارک میں پ رتشدد احتجاج کے دوران آنکھیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کام اور ترقی شروع ہو چکی فتنہ و فساد کی سیاست دم توڑ رہی ہے امید ہے یہ لوگ جلد ہی قصہ پارینہ بن جائیں گے،میں آپ کے گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولتیں فراہم کر رہی ہوں ڈینگی کنٹرول میں کلینک آن وہیل کا بڑا کام ہے اس ملک کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے دو۔

Previous Post

وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم آج 3 روزہ دورے پر پاکستان آئینگے

Next Post

نارتھ امریکن اسلامک فاؤنڈیشن کی جانب سے عظیم الشان محفل میلاد  

Jawad Hussain

Jawad Hussain

Next Post
نارتھ امریکن اسلامک فاؤنڈیشن کی جانب سے عظیم الشان محفل میلاد  

نارتھ امریکن اسلامک فاؤنڈیشن کی جانب سے عظیم الشان محفل میلاد  

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

Plugin Install : Widget Tab Post needs JNews - View Counter to be installed
  • Trending
  • Comments
  • Latest
IMF approves disbursement of $1bn to Pakistan under $7bn deal

IMF approves disbursement of $1bn to Pakistan under $7bn deal

May 9, 2025
پاکستانی ہیکرز کا کارنامہ، آپریشن سالار کا آغاز، کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک

پاکستانی ہیکرز کا کارنامہ، آپریشن سالار کا آغاز، کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک

May 9, 2025
وطن کی حفاظت کیلیے اپنی اولادوں سمیت قربان ہوجائیں گے، تمام مسالک اور عیسائی برادری متحد

وطن کی حفاظت کیلیے اپنی اولادوں سمیت قربان ہوجائیں گے، تمام مسالک اور عیسائی برادری متحد

May 9, 2025
بھارت کے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6 ڈرونز حملے ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج

بھارت کے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6 ڈرونز حملے ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج

May 9, 2025

Recent News

Dunya International and Global TV are the product of over 100 years of combined journalistic career of four brothers Zahid Hussain, Tahir Hussain, Manzoor Hussain and Abdul Samad Khan. The journey started as the first ever Urdu evening newspaper from the nation’s capital Islamabad, Pakistan.

Follow Us

Browse by Category

  • Audio News
  • Business
  • Business News
  • Dunya Int Exclusive
  • English News
  • Entertainment
  • Entertainment News
  • Fashion
  • Health News
  • International
  • International News
  • Latest English News
  • Latest News
  • National
  • National News
  • National Urdu News
  • Our Editions
  • Science News
  • Sports
  • Sports News
  • Travel News
  • Uncategorized
  • Urdu News
  • World News

Recent News

IMF approves disbursement of $1bn to Pakistan under $7bn deal

IMF approves disbursement of $1bn to Pakistan under $7bn deal

May 9, 2025
پاکستانی ہیکرز کا کارنامہ، آپریشن سالار کا آغاز، کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک

پاکستانی ہیکرز کا کارنامہ، آپریشن سالار کا آغاز، کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک

May 9, 2025
  • About
  • Privacy & Policy
  • Contact Us

© 2024 Dunya International | All Right Reserve.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In