تقریب میں منیر اکرم، عاصم افتخار احمد،ترکیہ کے سفیر،اقوام متحدہ میں سعودی سفیر اور اقوام متحدہ میں آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن کے سفیر حمید اے اوپل ویرد،آزاد کشمیر کے وزیربرائے ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک،معروف کشمیر ی رہنماء تاج خان،راجہ مختار،چوہدری ظہور اختر،چوہدری مشتاق احمد کمبوہ،کرنل مقبول ملک،طاہر سندھو کے علاوہ پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے یک طرفہ اقدامات آئین کے آرٹیکل 370کو بین الاقوامی کمیونٹی اور اقوام متحدہ ہر گز قبول نہیں کرے گا، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں آج بھی ایک بین الاقوامی ڈاکومنٹ ہیں جن کا اطلاق ایک دن ضرور ہو گا،کشمیر ہر لحاظ سے پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا،پاکستان تاقیامت کشمیریوں کی اخلاقی اور بین الاقوامی مدد جاری رکھے گا،منیر اکرم
کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنا دنیا میں بسنے والے ہر پاکستانی اور کشمیری کی اخلاقی ذمہ داری ہے،پاکستان کشمیر کی اخلاقی،سفارتی اور بین الاقوامی مدد جاری رکھے گا،جغرافیائی لحاظ ہو یا رنگ ونسل اور دین ہر لحاظ سے کشمیری پاکستان کا حصہ ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے سے برصغیر پاک وہند کا یہ حصہ بین الاقوامی سکیورٹی کیلئے خطرہ بنا رہے گا،عاصم افتخار احمد
کشمیری بہن بھائیوں کو جب تک انصاف نہیں ملتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہم تاریح کے صحیح سمت میں کھڑے ہیں، آج کشمیریوں پر قدغنیں لگا دی گئی ہیں ان کی نقل وحمل پر پابندی ہے،بھارت کے ظالمانہ اقدام کے باوجود نیویار ک کی سٹیٹ اسمبلی میں 5فروری کو سرکاری سطح پر منایا جانا ایک تاریخی کامیابی ہے،عامر احمد اتوزئی
مین ہیٹن،نیویارک (منظور حسین سے)
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن اور نیویارک میں واقع پاکستان قونصلیٹ کے اشتراک سے مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کی قربانیوں،بھارتی ظالم حکومت اور فوج کی تاریخ کے بدترین ظلم وستم اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر ہر سال پانچ فروری کو منائے جانے والے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک انتہائی تاریخ ساز پروگرام کا انعقاد ملی جوش وجذبے کے ساتھ 65سٹریٹ میڈسن مین ہیٹن میں واقع پاکستان مشن میں کیاگیا-پاکستان مشن اور قونصلیٹ آف پاکستان کی اس اہم تقریب میں جہاں قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی،پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم،نو منتخب سفیر برائے پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد،ترکیہ کے سفیر،اقوام متحدہ میں سعودی سفیر اور اقوام متحدہ میں آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن کے سفیر حمید اے اوپل ویرد نے شرکت کی وہیں آزاد کشمیر کے وزیربرائے ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک،معروف کشمیر ی رہنماء تاج خان،راجہ مختار،چوہدریی ظہور اختر،چوہدری مشتاق احمد کمبوہ،کرنل مقبول ملک،طاہر سندھو کے علاوہ پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی -یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے یک طرفہ اقدامات آئین کے آرٹیکل 370کو بین الاقوامی کمیونٹی اور اقوام متحدہ ہر گز قبول نہیں کرے گا- کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں آج بھی ایک بین الاقوامی ڈاکومنٹ ہیں جن کا اطلاق ایک دن ضرور ہو گا-کشمیر ہر لحاظ سے پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا-پاکستان تاقیامت کشمیریوں کی اخلاقی اور بین الاقوامی مدد جاری رکھے گا-تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں پاکستان کے مستقل سفیر عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنا دنیا میں بسنے والے ہر پاکستانی اور کشمیری کی اخلاقی ذمہ داری ہے-پاکستان کشمیر کی اخلاقی،سفارتی اور بین الاقوامی مدد جاری رکھے گا-عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ کشمیر ہر لحاظ سے پاکستان کا حصہ ہے -جغرافیائی لحاظ ہو یا رنگ ونسل اور دین ہر لحاظ سے کشمیری پاکستان کا حصہ ہیں -ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے سے برصغیر پاک وہند کا یہ حصہ بین الاقوامی سکیورٹی کیلئے خطرہ بنا رہے گا-یہ ایک بین الاقوامی انسانی مسئلہ بھی ہے -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل عامراحمد اتوزئی کا کہنا تھا کہ کشمیری بہن بھائیوں کو جب تک انصاف نہیں ملتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی-ان کا کہنا تھا کہ ہم تاریح کے صحیح سمت میں کھڑے ہیں -عامر احمد اتوزئی کا کہنا تھا کہ آج کشمیریوں پر قدغنیں لگا دی گئی ہیں ان کی نقل وحمل پر پابندی ہے- بھارت کے ان ظالمانہ اقدام کے باوجود نیویار ک کی سٹیٹ اسمبلی میں 5فروری کو سرکاری سطح پر منایا جانا ایک تاریخی کامیابی ہے-آزاد کشمیر کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر کے غیور عوام جذبہ جدوجہد آزادی سے سرشار ہیں وہ پاکستان کے نظریے کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے-ان کا کہنا تھا کہ آج کشمیر میں لاکھوں کشمیری بہنوں اور بیٹیوں کو شہید کر دیاگیا ہے ہزاروں پابند سلاسل ہیں -بین الاقوامی کمیونٹی اور امریکہ کشمیر کی آزادی کیلئے ساتھ دے-تقریب میں نہال کھوکھر نے بھی کشمیر پر ایک تھیسز پیش کیا اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے کوشش کریں -کشمیر پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی-تقریب کے آغاز میں احسن اقبال نے کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا