بروکلین،نیویارک (منظور حسین سے)پاکستانی امریکن کمیونٹی اور امریکہ خصوصا نیویارک میں سیاسی اور سماجی پروگراموں اور پاکستان سے محبت کرنے والے اور پاکستان کا درد رکھنے والے نوجوان اور جاوید بش کے بھائی سرفراز امین گزشتہ دنوں نیویارک میں انتقال کر گئے-اناللہ واناالیہ راجعون-ان کے انتقال کی وجہ طبعیت کی ناسازی بتائی جاتی ہے-تفصیلات کے مطابق طبعیت خراب ہونے پر انہیں شدید وومٹنگ ہوئی جس کے بعد وہ خالق حقیقی سے جا ملے-راقم الحروف نے ہمیشہ سرفراز امین کو پاکستان کے حق میں کئے جانے والے مظاہروں میں دیکھا -آپ نے ہمیشہ دیار غیر میں رہتے ہوئے پاکستان کا پرچم سربلند رکھااور آخری دم تک پاکستان سے محبت کرتے رہے-ادارہ دنیا انٹرنیشنل اور گلوبل ٹی وی مرحوم ومغفور سرفراز امین کی ناگہانی وفات پر ان کے بھائی جاوید بش اور اہل خانہ کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں مکمل طور پر شریک ہے-پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سرکردہ افراد اور اکابرین نے سرفراز امین کی ناگہانی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے-مرحوم نے عرصہ 25سال سے زائد عرصہ نیویارک میں پاکستان کی سربلندی کیلئے پاکستان کا پرچم سربلند رکھا-آخری اطلاعات کے مطابق مرحوم کی میت پاکستان روانہ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے