امریکی سرزمین پر پاکستانی فارماسسٹ کی مستند اور شہرہ آفاق تنظیم پاکستانی امریکن فارماسسٹ ایسوسی ایشن کا سالانہ گالا ڈنر اس مرتبہ نیویارک کوئنز کے ایک خوبصورت ہوٹل میں بڑے تزک واحتشام سے منایاگیا پاکستانی امریکی فارماسسٹ ہر نئے آنے والے فارماسسٹ کیلئے ایک نئے دور کا آغاز کرتی ہے جہاں نوجوان فارماسسٹ فارمیسی کی جدید دنیا میں آ کر نئی اور جدید تحقیقات کے ساتھ پا پا کے سکالر شرپ پروگرام سے مستفید ہو سکتے ہیں “پاپا” کے تیسویں سالانہ ڈنر میں ایگزیکٹیو بورڈ کے سنئیر ممبر ز ثمر شمسی رحمان،محمد اصغر چوہان، شہباز خان، فیصل سلطان،طیبہ صدیقی، علی جیلانی،رضا شیخ، محمد بلال قریشی، منیب جیلانی کے علاوہ احمد وحید،مہدی راجانی،بلال وٹو، طیب خان، اسسٹنٹ دین لیزا ٹوپولسکی، این سی پی اے سے مارک ای آر پی ایچ، اٹارنی ہارون میاں، سینٹ جان یونیورسٹی سے این وائی لن، ٹورو فریڈی مالٹز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
کوئنز،نیویارک (منظور حسین سے)
امریکی سرزمین پر پاکستانی فارماسسٹ کی مستند اور شہرہ آفاق تنظیم پاکستانی امریکن فارماسسٹ ایسوسی ایشن”پاپا” کا تیسواں سالانہ گالا ڈنر اس مرتبہ نیویارک کوئنز کے ایک خوبصورت ہوٹل میں بڑے تزک واحتشام سے منایاگیا- پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے اس بڑے اور پروقار پروگرام میں ہمیشہ کی طرح سب سے پہلے نوجوان فارماسسٹ خواتین اور مرد حضرات کیلئے فارمیسی کی دنیا میں نت نئی تحقیقات اور انوویشن کے حوالے سے تربیتی اور تعلیمی سیشن کا آغاز کیاگیا جہاں نوجوان فارماسسٹ مرد وخواتین نے فارمیسی کی فیلڈ میں نئی ایجادات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اس کے بعد پا پا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے پرانے ساتھیوں محمد سلیم،نسیم الرحمان، ایگزیکٹو ڈائریکٹرثمر شمسی رحمن،پاپا کے چیئرمین یعقوب نور،سینئر نائب صدر محمد اصغر چوہان،نائب صدر شہباز خان،جنرل سیکرٹری فیصل سلطان،جوائنٹ سیکرٹری محمد بلال قریشی نے پاپا کے اغراض ومقاصد اور مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی-اس موقع پر محمد سلیم کا کہنا تھا کہ پاکستانی امریکی فارماسسٹ ہر نئے آنے والے فارماسسٹ کیلئے ایک نئے دور کا آغاز کرتی ہے جہاں نوجوان فارماسسٹ فارمیسی کی جدید دنیا میں آ کر نئی اور جدید تحقیقات کے ساتھ پا پا کے سکالر شرپ پروگرام سے مستفید ہو سکتے ہیں -پاپا کے گالا ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ثمر شمسی رحمن کا کہنا تھا کہ پا پا امریکی سرزمین پر نئے آنے والے فارماسسٹ کیلئے ایک انسٹی ٹیوشن کی اہمیت رکھتا ہے-انہوں نے پاکستانی فارماسسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے نوجوانوں کیلئے سکالر شپ کے اقدام کو سراہا-پاکستانی فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے پروگرام میں فارماسسٹ اور ان کی فیملیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی -تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی اور اُن کی فیملیز کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی،جہاں اُن کی تواضع انواع اقسام کے کھانوں سے کی گی، تقریب میں نوجوان فارمسسٹ کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں اسناد اور تحائف سے نوازا گیا۔