پاکستانی اُن کی اپنی کمیونٹی ہے صدر بائڈن نے نیو یارک کی بہتری کیلئے 140بلین ڈالرز جبکہ نیو یارک کے تعمیراتی کاموں کیلئے 30 بلین ڈالرز کی خطیر رقم صرف کی ہے تاکہ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آسکے‘دلاور سید
میئر آف نیو یارک نے شروع دن سے آج تک نیو یارک کے چھوٹے تاجروں کو 265 ملین ڈالرز کی رقم مہیا کی ہے جبکہ مقامی تاجروں کا خیال رکھتے ہوئے میئر انتطامیہ نے تاحال 36 ملین ڈالرز کے جرمانے اور فیسوں میں کمی کرتے ہوئے محفوظ کیے ہیں تاکہ یہ رقم تاجروں کے کام آسکے‘ڈنیش گروس
تقریب میں کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کے صدر محمد رضوی اپنا کمیونٹی سنٹر کے صدر پرویز صدیقی،امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے صدر علی رشید،اکاؤنٹنٹ تاج خان،پرویز اختر، بازا روحی،بروکلین ایمرج کے صدرذکریا خان، امریکن پاکستانی پبلک آفیئرز کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اعجاز،اسد چوہدری اور دیگر افراد نے خصوصی طور پر شرکت کی
بروکلین نیو یارک(منظور حسین سے)
امریکی صدر بائڈن انتظامیہ کی جانب سے نامزد پاکستانی امریکن اور ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر برائے سمال بزنس ایڈمنسٹریشن آف یو ایس اے دلاور سید کا لٹل پاکستان کا خصوصی دورہ،اس دورے کے دوران دلاور سید کی مقامی پاکستانی تاجروں سے خصوصی ملاقات ان کے ہمراہ نیو یارک شہر کی سمال بزنس سروسز کی کمشنر ڈنیش گروس بھی موجود تھیں مقامی بزنس اونرز سے ملاقات کے دوران دلاور سید کا کہنا تھا کہ پاکستانی اُن کی اپنی کمیونٹی ہے صدر بائڈن نے نیو یارک کی بہتری کیلئے 140بلین ڈالرز جبکہ نیو یارک کے تعمیراتی کاموں کیلئے 30 بلین ڈالرز کی خطیر رقم صرف کی ہے تاکہ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آسکے اُن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے بزنس کے فروغ کیلئے بہتر اقدامات اُٹھائیں گے۔اس موقع پر نیو یارک شہر کی کمشنر برائے سمال بزنس سروسز ڈنیش گروس کا کہناتھا کہ میئر آف نیو یارک نے شروع دن سے آج تک نیو یارک کے چھوٹے تاجروں کو 265 ملین ڈالرز کی رقم مہیا کی ہے جبکہ مقامی تاجروں کا خیال رکھتے ہوئے میئر انتطامیہ نے تاحال 36 ملین ڈالرز کے جرمانے اور فیسوں میں کمی کرتے ہوئے محفوظ کیے ہیں تاکہ یہ رقم تاجروں کے کام آسکے‘اُن کا کہنا تھا کہ مقامی تاجر ہم سے رابطہ کر کے قرضہ جات اور دیگر سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔تقریب میں کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کے صدر محمد رضوی اپنا کمیونٹی سنٹر کے صدر پرویز صدیقی،امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے صدر علی رشید،اکاؤنٹنٹ تاج خان،پرویز اختر، بازا روحی،بروکلین ایمرج کے صدرذکریا خان، امریکن پاکستانی پبلک آفیئرز کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اعجاز،اسد چوہدری اور دیگر افراد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔