آپ لوگ 8 فروری کو نکلے اور اپنا آئینی حق استعمال کیاتھا، آپ نے اشرافیہ سے طاقت چھینی اور طاقتور بن گئے لیکن 9 فروری کوہمارا سارا مینڈیٹ چوری کرلیا گیا
کسانوں، وکلاء، عوام سے مخاطب ہوں، پاکستان کے جیسے حالات ہیں آپ کو نکلنا ہوگا، رول آف لاء، عدلیہ، جمہوریت اور چھینے گئے مینڈیٹ کیلئے نکلنا ہے،عمران خان
ہماری پہلے سے ہی تیاری تھی لیکن اب مزید بہترین طریقے سے تیاری کرکے نکلیں گے،عمران خان کی رہائی سمیت مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی،گنڈاپور
راولپنڈی /پشاور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی۔ مطالبات تسلیم کیے جانے تک احتجاج جاری رہیگا،قوم نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے کہ وہ آزادی میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 فروری کو آپ انقلاب لے کر آئے تھے، آپ لوگ 8 فروری کو نکلے اور اپنا آئینی حق استعمال کیا، آپ نے اشرافیہ سے طاقت چھینی اور طاقتور بن گئے لیکن 9 فروری کو سارا مینڈیٹ چوری کرلیا گیا۔علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ کا چوری کیا گیا ووٹ گنے چنے لوگوں کو دے دیا گیا، سپریم کورٹ کی آزادی چھین لی گئی۔علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا اپنے کسانوں، وکلاء، عوام سے مخاطب ہوں، پاکستان کے جس طرح حالات ہیں آپ کو نکلنا ہوگا، وکیلوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سپریم کورٹ کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوں، سول سوسائٹی نے باہر نکلنا ہے، یہ آپ کا مستقبل ہے، رول آف لاء، عدلیہ، جمہوریت اور چھینے گئے مینڈیٹ کے لیے نکلنا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے فائنل کال دے دی ہے، بانی نے 24 نومبر کو اسلام آباد نکلنے کی تاریخ دے دی ہے، ووٹرز، ایم این ایز، ایک ایک کارکن اورلیڈر شپ سے کہا ہے، یہ موقع ہے فیصلہ کرنا ہوگا، مارشل لاء میں رہنا ہے یا آزاد ہونا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی جانب سے کارکنان کیلئے 24 نومبر احتجاج کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی عمران خان کی ہدایات کے مطابق 24 نومبر فیصلے کا دن ہے، اس دن یہ فیصلہ ہو گا کہ کون میری پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں رہے گا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق 24 نومبر کو قافلے لے کر مین سڑکوں پر نکل کر اس کی فون پر تفصیلی ویڈیوز بنائیں، جس میں صرف گاڑیاں نہیں بلکہ عوام اپنے ہمراہ جو لائیں اْس کو بھی ریکارڈ کریں۔دوسری جانب وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ احتجاج کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔ اس بار کوئی واپسی نہیں ہے، جب تک ہماری مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہوگی۔علی امین خان گنڈاپور نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل تاریخ آگئی ہے ہم تیار ہیں، ویسے تو ہماری پہلے سے ہی تیاری تھی لیکن اب مزید بہترین طریقے سے تیاری کرکے نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سمیت مطالبات تسلیم ہونے تک ہماری واپسی نہیں ہوگی، اعلان ہوگیا ہے تو بس اب جانے کی تیاری ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ملک کے مختلف تعلیمی بورڈز کی طالبات کے کھیلوں کے مقابلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان چیلنجز کا مقابلہ کریں گے تو مضبوط انسان بنیں گے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ وسائل کے اندر نوجوانوں کو مواقع دیں، بلند حوصلے اور محنت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔علی امین گنڈاپور نے مقابلوں میں شریک تمام ٹیموں کے لیے 50 ہزار روپے فی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ بچے ہمارے ملک کو مشکل سے نکالیں گے۔وزیر اعلیٰ کے پی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ بڑا انسان وہ ہوتا ہے جس کے بڑے خواب ہوتے ہیں، بچیوں پر زیادہ انوسٹ کرو، ہماری بچیاں ہمارا اثاثہ ہیں، کے پی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ اپنے بچوں کو تمام سہولیات دے، امید ہے کہ آپ ایک عظیم قوم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ علیمہ خان نے احتجاج کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، احتجاج کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔علی امین گنڈا پور نے کہاکہ اس دفعہ کوئی واپسی نہیں ہے، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہو گی۔