میئر آف نیویارک سٹی ایرک ایڈم کے یونٹ برائے کمیونٹی افیئرز اور امریکہ میں صف اول کے بین الاقوامی جریدے ہفت روزہ دنیا انٹرنیشنل کے اشتراک سے بریکنگ بریڈ بلڈنگ بانڈزکی خوبصورت تقریب کا انعقاد بروکلین کے گورمے ریسٹورنٹ میں سردی اور برفباری کے سخت ترین موسم میں کیاگیا
بریکنگ بریڈ بلڈنگ بانڈزکا منصوبہ نیویارکرز کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے اور باہم مل بیٹھنے کیلئے ہے تاکہ لوگ ایک دوسرے کے قریب آئیں اورایک دوسرے کے کلچر اور تہذیب کو سمجھ سکیں،محترمہ سوکرانی دمپت
نیویارک میں 800سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں،نیویارک شہردنیا میں اپنی تہذیب وتمدن اور ڈائیورسٹی کی وجہ سے ممتاز حیثیت رکھتا ہے،نیویارک کے میئر مسٹر ایرک ایڈم کی جانب سے بریکنگ بریڈ بلڈنگ بانڈز کا منصوبہ قابل ستائش ہے،چیف ایگزیکٹو دنیا انٹرنیشنل زاہد حسین
بروکلین،نیویارک (منظور حسین سے)
میئر آف نیویارک سٹی ایرک ایڈم کے یونٹ برائے کمیونٹی افیئرز اور امریکہ میں صف اول کے بین الاقوامی جریدے ہفت روزہ دنیا انٹرنیشنل کے اشتراک سے بریکنگ بریڈ بلڈنگ بانڈز کی ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد بروکلین کے گورمے ریسٹورنٹ میں سردی اور برفباری کے سخت ترین موسم میں کیاگیا۔
میئر آفس اور دنیا انٹرنیشنل کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں سٹی اور سٹیٹ آفیشلز جن میں میئر آفس کمیونٹی افیئرز کی لیزان برائے ساؤتھ ایشیا ء سوکرانی دمپت کے علاوہ ڈسٹرکٹ 49سے اسمبلی مین مسٹر لیسٹر چینگ،ہفت روزہ دنیا انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو زاہد حسین،سینیٹر اسٹیو چن کے نمائندے سابق کونسلر ایری کیگن،نیویارک سٹیٹ اسمبلی ویمن جینیفر راج کمار،برج تنظیم کے صدر معروف یہودی رہنماء مارک میئر ایپل،بین الاقوامی مذاہب،امن کے چیف کوآرڈینیٹر ممتاز پاکستانی امریکن مشتاق احمد کمبوہ محمدی مولائی،بروکلین سے کونسل ویمن کی امیدوار ڈمپل ولابس،دنیا انٹرنیشنل نیویارک کے ایگزیکٹو ایڈیٹر منظور حسین،نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف کوریکشن کی ڈائریکٹر مریم سنگھ،کونسل ویمن مرسڈیز نارسیز،پاکستانی ووٹرز ایسوسی ایشن یوایس اے کے صدر اورپاکستان ہاؤس کے چیف ایگزیکٹو نسیم خان علی زئی،ممتازانڈین امریکن ڈاکٹر اورسٹمپ سپیشلسٹ ڈاکٹر پربتھ سونی،میئرآف نیویارک کی مسلم لیزان برائے خواتین عطیہ شہناز،پاکستانی مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر عزیز بٹ،نائب صدر پرویزاختر،کامن گراؤنڈ کمیونٹی سروس کے صدر ماجد حسن،نیویارک سٹی کے آفیسر مہدی حسن کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سوکرانی دمپت نے کہا کہ بریکنگ بریڈ بلڈنگ بانڈز کا منصوبہ نیویارکرز کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے اور باہم مل بیٹھنے کیلئے ہے تاکہ لوگ ایک دوسرے کے قریب آئیں۔ایک دوسرے کے کلچر اور تہذیب کو سمجھ سکیں -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہفت روزہ دنیا انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو زاہد حسین کا کہنا تھا کہ نیویارک میں آٹھ سو سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں -نیویارک شہر دنیا میں اپنی تہذیب وتمدن اور ڈائیورسٹی کی وجہ سے ممتاز حیثیت رکھتا ہے-نیویارک کے میئر مسٹر ایرک ایڈم کی جانب سے بریکنگ بریڈ بلڈنگ بانڈز کا منصوبہ قابل ستائش ہے-دیگر مقررین نے بھی دنیا انٹرنیشنل اور میئر آف نیویارک کے بریکنگ بریڈ کے منصوبے کی تعریف کی۔