مسلم امریکن لیڈرشپ الائنس اور امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کی اس تقریب کی روح رواں محترمہ ماہا تھیں جنہوں نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس اہم تقریب میں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا
پاکستان کا عدل کا نظام یعنی کورٹ سسٹم موسمیاتی تبدیلی اور اس سے ہونے والے نقصانات پر اہم پیش رفت کر رہا ہے اور اپنے فیصلے جاری بھی کر رہا ہے مگر افسوس کے حکومت اس اہم معملہ پر پیش رفت سے قاصر ہے‘ لیگل ایکسپرٹ بیرسٹر داؤد غزنوی
پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب اور اس کے نقصان کے ذمہ دار مغربی ممالک ہیں ہم اس فورم سے بین الاقوامی اُمہ کو اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہوں اور پاکستان کی مالی اور تکنیکی مدد کریں تاکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے مالی اور جانی نقصان کا ازالہ ہو‘ڈاکٹر پرویز اقبال
موسمی تبدیلی پاکستان میں ایک اہم ترین اشو ہے‘ پاکستان میں کاربن کے اخراج کا معاملہ بھی سنگین تر ہو گیا ہے‘ماحول اور موسم کی اس تبدیلی کا سامنا انسانی جانوں کے ضیا اور مختلف بیماریوں کی صور ت میں کرنا پڑرہا ہے اور ہم اس سے غافل ہیں‘ماہر ٹاکسٹالوجسٹ شکیل صغیر
پاکستان دنیا میں گرین ہاؤس سے اخراج ہونے والی گیسز یعنی امشن میں ایک فیصد سے کم حصہ ڈال رہا ہے،مگر پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے اس کا نقصان اربوں ڈالر میں ہے،جہاں پاکستان کا 30ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے پیش نظر 17سو پاکستانی لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 13ہزار افراد زخمی اور 8 ملین افرادبے گھر ہو چکے ہیں‘علینا مجید
مین ہیٹن نیویارک(منظور حسین سے)
مسلم امریکن لیڈر شپ الائینس اور امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے کے اشتراک سے نیو یارک جنرل اسمبلی کی سائڈ لائنزپر دنیا بھر میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں خصوصاً پاکستان کے حالیہ سیلاب اور اس سے پراگندا ماحول کے حوالے سے ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے دیر پا اثرات اور حل کے حوالے سے ایک انتہائی خوبصورت اور معلوماتی سیمنار کا انعقاد بڑی جانفشانی سے کیا گیا۔
مسلم امریکن لیڈر شپ الائینس اور امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کی اس تقریب کی روح رواں محترمہ ماہا تھیں جنہوں نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس اہم تقریب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔کلائمٹ چینج کے اس پروگرام میں پاکستان کے نوجوان لیگل ایکسپرٹ بیرسٹر داؤد غزنوی،ڈاکٹر پرویز اقبال، ماہر ماحولیات اور ٹاکس انٹرنیشنل کے صدر شکیل اے صغیر،ا قوم متحدہ میں پاکستانی مشن کی سیکنڈ سیکرٹری علینا مجید نے خصوصی طور پر شرکت کی اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی اور اس سے ہونے والے نقصان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کی سیکنڈسیکرٹری محترمہ علینا مجید کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں گرین ہاؤس سے اخراج ہونے والی گیسز یعنی امشن میں ایک فیصد سے کم حصہ ڈال رہا ہے،مگر پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے اس کا نقصان اربوں ڈالر میں ہے،جہاں پاکستان کا 30ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے پیش نظر 17سو پاکستانی لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 13ہزار افراد زخمی اور 8 ملین افرادبے گھر ہو چکے ہیں۔بین الاقوامی ڈونر پاکستان میں جاری اس انسانی المیا پر پاکستان کی مدد کریں۔
موسمیاتی تبدیلی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لیگل ایکسپرٹ بیرسٹر داؤد غزنوی کا کہنا تھاکہ پاکستان کا عدل کا نظام یعنی کورٹ سسٹم موسمیاتی تبدیلی اور اس سے ہونے والے نقصانات پر اہم پیش رفت کر رہا ہے اور اپنے فیصلے جاری بھی کر رہا ہے مگر افسوس کے حکومت اس اہم معملہ پر پیش رفت سے قاصر ہے۔معروف معالج ڈاکٹر پرویز اقبال کا کہناتھا کہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب اور اس کے نقصان کے ذمہ دار مغربی ممالک ہیں ہم اس فورم سے بین الاقوامی اُمہ کو اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہوں اور پاکستان کی مالی اور تکنیکی مدد کریں تاکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے مالی اور جانی نقصان کا ازالہ ہو۔ماہر ٹاکسٹالوجسٹ شکیل صغیر کا کہناتھا کہ موسمی تبدیلی پاکستان میں ایک اہم ترین اشو ہے اُ ن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کاربن کے اخراج کا معاملہ بھی سنگین تر ہو گیا ہے،شکیل صغیر کا کہناتھا کہ ماحول اور موسم کی اس تبدیلی کا سامنا انسانی جانوں کے ضیا اور مختلف بیماریوں کی صور ت میں کرنا پڑرہا ہے اور ہم اس سے غافل ہیں جس میں پاکستان کے مختلف شہروں میں جن میں لاہور اور ملک کے دیگر علاقے شامل ہیں میں فوگ اور سموگ کا بڑھنا ہے۔
تقریب میں نقابت کے فرائض اقوام متحدہ میں چیف انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ کی انچارج اویشن بود فود نے ادا کیے۔