اسلام آباد:(صفدر حسین سے ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے محمد زاہد اختر خاکی کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نیا کنٹرولر امتحانات تعینات کر دیا ہے، نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد انہوں نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس سے قبل وہ ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ان کی تقرری پر یونیورسٹی کے اساتذہ، اعلیٰ افسران اور عملے کے ارکان نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں سے امتحانی نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔