بروکلین نیو یارک :(منظور حسین سے)
علیزئی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام پاکستان کی انڈیا کے خلاف جنگ میں عظیم الشان فتح پر بروز جمہ مورخہ 16 مئی فاؤنڈیشن کے پاکستان ہاؤس، بروکلین، نیو یارک میں یوم تشکر منایا گیا، اس موقع پر حاضرین کی طرف سب سے پہلے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلگام میں مودی کے خودساختہ ڈرامے کو مسترد کر دیا اور انڈیا کی منافقانہ، بزدلانہ دراندازی کی شدید الفاظ میں مذمّت کی۔ علیزئی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین نسیم خان علیزئی نے انڈیا کے پاکستان پر رات کی تاریکی میں حملے کو بزدلانہ فعل قرار دیتے ھوۓ کہا کہ ہماری مسلح افواج نے انڈیا کے جدید ترین تین ریفل طیاروں سمیت چھ طیارے مار گراۓ لیکن مودی پھر بھی باز نہ آیا اور دوبارہ یہ سمجھ کر کہ شاہد پاکستانی قوم سیاسی طور پر تفرقہ بازی میں مبتلا ہے اور افواج پاکستان کمزور ہے کچھ نہی کر سکے گی تو رات کے اندھیرے میں شر انگیز طور پاکستان کے تین ایئر بیسوں پرمیزائل حملے کر دہے جسکا جواب ہماری بہادر مسلح افواج نے انڈیا کے چھبیس ایئر بیسوں پر زبردست حملے کر کے نہ صرف انکو تباہ کر دیا بلکہ سائبر وار کے زریعے انکے مکمل سسٹم کو جام کر دیا اور چند ھی گھنٹوں میں انڈیا نے گھٹنے ٹیکتے ھوۓ سیز فائر کی درخواست کر دی اور پاکستان کی شرائط پر جنگ بندی ھو گئی۔ تمامتر حاضرین نے پاکستان کی اس عظیم الشان کامیابی پر افواج پاکستان کو زبردست مبارک دیتے ھوۓ کہا کہ پاکستان نے انڈیا سے 1971کی جنگ کا بدلہ لے لیا ہے الحمداللہ۔ پاکستان کی افواج نے ایک بار پھر دشمن کو شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی، تمام حاضرین نے متفقہ طور پر کہاکہ اس عظیم کامیابی پر اپنے پروردگار اللّه تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں اتنا ہی کم ہے اس یوم تشکر منانے میں میزبان نسیم خان علیزئی کے علاوہ وحید خان ، اشرف چوہدری، شاہ روز خان، مالک ریاض، اکبر خان، ڈاکٹر علی، ابرار خان، نعیم خان، فیصل حیات خان، حمد چوہدری، شاہد محمود، اسماعیل بٹ، سلادیں خان، ظفر خان علیزئی، حاجی سرفراز، سعید خان، محمّد مسکین، عارف محمود کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے دوسرے حضرات نے شرکت کی۔




