سپیڈ وے کنسٹرکشن کے مالک پاکستانی امریکن چوھدری زیشان عمار ‘ چوھدری عثمان رفیق کے والد گرامی چوھدری رفیق احمد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئیے چہلم ‘ فاتحہ و قرآن خوانی اور دعا مورخہ 23 فروری بروز اتوار بمقام مسجد عائشہ ایونیو این بروکلین میں نماز ظھر اور عصر کے درمیان ھوگی ۔ تمام دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی جاتی ھے ۔
یاد رھے چوہدری ذیشان عمار اور چوہدری عثمان رفیق کے والد مرحوم و مغفور چوہدری رفیق کچھ عرصہ قبل دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے جن کی نماز جنازہ جامع مسجد مکی میں ممتاز عالم دین حافظ اسامہ نے پڑھائی تھی اور جس میں امریکہ کی دور دراز ریاستوں سے اقربا نے کثیر تعداد میں شرکت کی تھی ۔
© 2024 Dunya International | All Right Reserve.
© 2024 Dunya International | All Right Reserve.