راولپنڈی: (صفدر حسین سے ) ملک کے مختلف علاقوں میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرونز کو مار گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی صدر رومی روڈ کے علاقے میں ڈرون مار گرایا گیا جب کہ ریس کورس ٹرانزٹ کیمپ کےقریب ایک اور ڈرون گر کر تباہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق ڈرونز فوڈ اسٹریٹ، ریس کورس ٹرانزٹ کیمپ اور اسکیم تھری کے قریب گرے، راولپنڈی میں مجموعی طور پر 3 ڈرونز گر کر تباہ ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فوڈ اسٹریٹ میں گرنے والے ڈرون سے ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔