• About
  • Privacy & Policy
  • Contact Us
Sunday, May 18, 2025
  • Login
Dunya International
  • Our Editions
  • Home
  • Latest News
  • Dunya Int Exclusive
    ہمیں امن کے ایسے چشمے تلاش کرنا چاہئیے جو فلسطین، غزہ اور کشمیر میں سائنس کی تباہ کاریوں کی لگی آگ کو بجھا سکیں”ڈاکٹر مختار احمد

    ہمیں امن کے ایسے چشمے تلاش کرنا چاہئیے جو فلسطین، غزہ اور کشمیر میں سائنس کی تباہ کاریوں کی لگی آگ کو بجھا سکیں”ڈاکٹر مختار احمد

  • Video Blog
  • Gallery
  • International
  • National
  • Business
  • Sports
  • Entertainment
  • About Us
  • Contact Us
No Result
View All Result

Home Uncategorized

حکومت کا ملک میں بھارتی دہشت گردی کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ

Share on FacebookShare on Twitter

کراچی:حکومت نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت خارجہ بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوتوں پر منسلک مربوط کیس تیار کرکے متعلقہ فورمز سے باضابطہ رجوع کرے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد عالمی فورمز کے حکام سے وفود کی سطح پر ملاقاتیں اور رابطے کیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کے اہم ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ پہلگام واقعہ کے بعد مودی حکومت پاکستان پر کسی الزام کو ثابت کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، اس ناکامی کو چھپانے کے بھارتی میڈیا پر محض پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، اس نام نہاد جھوٹے پہلگام واقعہ کے بعد مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔وفاقی حکومت نے مودی حکومت جھوٹے الزامات کا بھرپور سفارتی جواب دینے کے لیے اپنی حکمت عملی طے کرلی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حکمت عملی کے تحت وزارت خارجہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے اور شدت پسند گروپس کی سرپرستی کرنے اور فنڈنگ سمیت دیگر ذرائع سے مدد کرنے کے ثبوت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت تمام عالمی فورمز کو بھیجے گی۔

عالمی فورمز کو باور کرایا جائے گا کہ پاکستان ہر سطح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور خود دہشت گردی کا شکار ہے، پاکستان میں بھارت دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور مودی حکومت کو اس اقدام سے باز رکھے، پاکستان اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بہتری کے لیے کوئی دبائو قبول نہیں ہوگا، بھارت کو پہلگام واقعہ پر اپنی غلط پالیسی اور فیصلوں کو واپس لینا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان نے بھارتی الزامات اور نام نہاد و جھوٹے پروپیگنڈے سے دوست ممالک کو آگاہ کردیا ہے اور دوست ممالک نے اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا کہا ہے۔

بھارت کو پاکستان کی موثر سفارتی حکمت عملی کے سبب اس محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا ہے، وفاقی حکومت بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کے معاملے پر مربوط جوابی کیس تیار کررہی ہے۔

اس حوالے سے ورلڈ بینک، عالمی عدالت انصاف اور عالمی فورمز پر وزیراعظم کی منظوری سے جلد رجوع کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے حکام کے مطابق اس کیس میں بھی پاکستان کو کامیابی ملے گی ۔وفاقی حکومت اس صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور مشاورت سے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی یا مزید کوئی فیصلہ کرے گی۔

Previous Post

پوپ فرانسس کا انتقال، نئے پیشوا کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟

Next Post

حکومت کا ایک بار پھر مہنگائی میں کمی کا دعویٰ، 11 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

Jawad Hussain

Jawad Hussain

Next Post
حکومت کا ایک بار پھر مہنگائی میں کمی کا دعویٰ، 11 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

حکومت کا ایک بار پھر مہنگائی میں کمی کا دعویٰ، 11 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

Plugin Install : Widget Tab Post needs JNews - View Counter to be installed
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی شہریوں پر امریکی سرزمین تنگ کر دی

ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی شہریوں پر امریکی سرزمین تنگ کر دی

May 18, 2025
 امریکا کی 2 ریاستوں میں شدید طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، 24 افراد ہلاک

At least 25 dead after tornadoes sweep through US Midwest

May 18, 2025
 امریکا کی 2 ریاستوں میں شدید طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، 24 افراد ہلاک

 امریکا کی 2 ریاستوں میں شدید طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، 24 افراد ہلاک

May 18, 2025
نیویارک : میکسیکو کی بحریہ کا تربیتی جہاز نیویارک کے بروکلین پُل سے ٹکرا گیا، حادثے میں 19 افراد زخمی ہو گئے۔

Mexican Navy tall ship crashes into Brooklyn Bridge

May 18, 2025

Recent News

Dunya International and Global TV are the product of over 100 years of combined journalistic career of four brothers Zahid Hussain, Tahir Hussain, Manzoor Hussain and Abdul Samad Khan. The journey started as the first ever Urdu evening newspaper from the nation’s capital Islamabad, Pakistan.

Follow Us

Browse by Category

  • Audio News
  • Business
  • Business News
  • Dunya Int Exclusive
  • English News
  • Entertainment
  • Entertainment News
  • Fashion
  • Health News
  • International
  • International News
  • Latest English News
  • Latest News
  • National
  • National News
  • National Urdu News
  • Our Editions
  • Science News
  • Sports
  • Sports News
  • Travel News
  • Uncategorized
  • Urdu News
  • World News

Recent News

ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی شہریوں پر امریکی سرزمین تنگ کر دی

ٹرمپ انتظامیہ نے بھارتی شہریوں پر امریکی سرزمین تنگ کر دی

May 18, 2025
 امریکا کی 2 ریاستوں میں شدید طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، 24 افراد ہلاک

At least 25 dead after tornadoes sweep through US Midwest

May 18, 2025
  • About
  • Privacy & Policy
  • Contact Us

© 2024 Dunya International | All Right Reserve.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In