ٹوکیو + تویاما 24 فروری ( رپورٹ طاہرحسین+ شاہ حسین )
دنیا انٹرنیشنل کی جانبسے جاری کردہ ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جاپان کے مسلمان ایک بار پھر غیرشرعی اعلان کیلئے تیار رہیں کیونکہ ایک نام نہاد انڈین عالم دین کی ضد اور انا کیبھینٹ چڑھی ہوئی نام نہاد رویت ہلال کمیٹی جاپان کی جانب سے اس سال بھی غیرشرعی اعلان ہونے کا قوی امکان ہے
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک 2025 کے نئےچاند کی پیدائش ٹوکیو میں 28 فروری مقامی وقت صبح 9 بجکر 44 منٹ پر ہوگی ،اس لحاظ سے جاپان اور ملائشیا سمیت پاکستان ، انڈیا اور بنگلہ دیش میں 28 فروریکو غروب آفتاب کے وقت ہلال نظر نہیں آئے گا لیکن اس بات کا قوی امکان ہے کہ ملائشیااپنے مروجہ حسابی نظام کی بنیاد پر یکم مارچ کے روزے کا اعلان کردے گا
رپورٹ کےمطابق 28 فروری کو مغرب کے وقت کوالالمپور ملائشیا میں نئے چاند کی عمر 10 گھنٹےاور 43 منٹ ہوچکی ہوگی جسکی رویت کسی طور پر بھی ممکن نہیں ، لیکن ملائشیامیں رمضان المبارک کا اعلان کردیا جائے گا ، یاد رہے نئے چاند کو ہلال بننے کیلئے کم ازکمسولہ گھنٹے درکار ہوتے ہیں پھر ہی اسکی رویت ممکن ہوتی ہے لیکن ملائشیا کی رویتہلال کے سرکاری ادارے “فلک”اور دیگر اعلی حکام کے مطابق ملائشیا میں نئے چاند کیعمر 8 گھنٹے سے زیادہ ہوجائے تو وہ نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا اعلان کردیتا ہے ۔
دوسری جانب امریکہ بھر میں 28 فروری کو رمضان المبارک کا ہلال نظر آنے کا قویامکان ہے ، اس طرح امریکہ میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا،رپورٹ کے مطابق رمضانالمبارک کے چاند کی پیدائش 27 فروری کو نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی کے مقامی وقتشام 7 بج کر 44 منٹ اور کیلیفورنیا لاس اینجلس کے مقامی وقت شام 4 بج کر 44 منٹپر ہوگی چنانچہ 28 فروی کی شام غروب آفتاب کے وقت نیویارک ، واشنگٹن ڈی سی اورکیلیفورنیا میں نئے چاند کی عمر بالترتیب 22 سے 24 گھنٹے ہوچکی ہوگی ، اس لحاظسے امریکہ بھر میں رویت ہلال ہونے کا قوی امکان ہے اور یکم مارچ کو پہلے روزے کااعلان کردیا جائے گا۔
دنیاانٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کےمطابق امریکہ میں ان شاء اللہ پہلا روزہ یکم مارچ جبکہ جاپان میں قاری علی حسن کےزیراہتمام شرعی رویت ہلال کمیٹی سمیت پاکستان، انڈیا و بنگلہ دیش میں پہلا روزہ انشاء اللہ 2 مارچ کو ہوگا ۔