بروکلین نیویارک (منظور حسین سے) پاکستانی امریکن عمران طارق نیویارک کے سٹونی بروک ہسپتال میں پچھلے کئی دنوں سے کوما کی حالت میں داخل ہیں۔ تمام پاکستانیوں سے عمران طارق کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی جاتی ہے دنیا انٹرنیشنل اور گلوبل ٹی وی مشکل کی اس گھڑی میں ان کی فیملی اور اقرباء کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی عمران طارق کو جلد صحتیاب کرے اور وہ جلد ہی اپنی فیملی کے پاس آجائیں ۔
یاد رہے عمران طارق کو گزشتہ رمضان دل کا دورہ پڑا تھا جنہیں فوری طور پر ہسپتال لایا گیا اور اس وقت وہ کارڈیو تھوراسک کی یونٹ میں داخل ہیں اور بے ہوشی کی حالت میں ہیں جن کی عمر 37 سال بتائی جارھی ھے عمران طارق کے دو بچے ہیں اور ان کی بیوی نے اسلام قبول کیا ہوا ہے کمیونٹی سے پرزور اپیل کی جاتی ھے کہ وہ ھمارے بھائی عمران طارق کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کریں اور وہ جلد اپنے اہل خانہ کے ساتھ آکر شامل ہوں