کمیونٹی سنٹر برائٹن فیملی ڈے اور عید سیلبریشن میں بچوں کی ایک کثیر تعداد نے عید کی خوشیوں میں شرکت کی جہاں بچوں کیلئے جھولے،آئس کریم،پاپ کارن،مختلف تحائف، ٹوائز اینڈ ٹاٹس تنظیم کی جانب سے سینکڑوں خوبصورت کھلونے بھی بچوں میں تقسیم کئے گئے دیگر تنظیموں جن میں سٹی اینڈ سٹیٹ آفیشلز کی جانب سے مختلف سٹالز بھی لگائے گئے جہاں پر خواتین اور مرد حضرات کا تانتا بندھا رہا
اس سیلبریشن میں اپناکمیونٹی سنٹر کے چیئرمین پرویز صدیقی،اپناکمیونٹی سنٹر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ارم حنیف،اپنا کمیونٹی سنٹر کی سینئر ترین ڈائریکٹرشازیہ وٹو کے علاوہ نیویارک شہر کے پبلک ایڈووکیٹ جمانی ولیم،جج برائن گاٹ لیو،اسمبلی مین ایلک بروک کراسنی،بروکلین ریپبلکن پارٹی کے چیئرمین رچی بارسنین کے علاوہ ممتاز جرنلسٹ سعد اقبال کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی
اپنا کمیونٹی کا مقصد خواتین کو معاشرے میں بہترین مقام دلانا ہے، ہم کمیونٹی کے لوگوں کی بہتری کیلئے سرکاری سطح پر جدوجہد کررہے ہیں، کمیونٹی اور سرکاری ایجنسیوں میں روابط کا کردار بھی ادا کررہے ہیں تاکہ پاکستانی امریکن کمیونٹی امریکہ میں ایک فعال اور متحرک کمیونٹی بن سکے،پرویز صدیقی،
میں کمیونٹی کی بہتری اور خواتین کی فلاح وبہبود کے لیے میدان عمل میں آئی ہوں، اپنا کا مقصد خواتین کو سیاسی اور سماجی دھارے میں بہتر اور منتخب مقام پر لانا ہے،شازیہ وٹو
بروکلین،نیویارک (منظور حسین سے)
بروکلین کی مختلف اور اسٹیٹ آف دی آرٹ نان پرافٹ تنظیماپنا کمیونٹی سنٹر کی جانب سے برائٹن فیملی ڈے اور عید فیسٹیول کے جشن کا ایک بہت بڑا اجتماع- ٹرائی اسٹیٹ سے پاکستانی امریکن اور ڈائیورس کمیونٹی کی فیملیز،بچوں،بزرگوں،خواتیناور سٹی اینڈ سٹیٹ آفیشلز کی ایک بہت بڑی تعداد کی شرکت-
عید سیلبریشن میں ہر رنگ ونسل اور مختلف مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی اور پاکستانیوں سے مل کر عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا اور اس جشن کو تاریخ ساز بنادیا-اپناکمیونٹی سنٹر کے اس برائٹن فیملی ڈے اور عید فیسٹیول کے اس سیلبریشن میں APNAکمیونٹی سنٹر کے چیئرمین ممتاز پاکستانی امریکن فارماسسٹ اور ہیلتھ کیئر پروائیڈر پرویز صدیقیاپناکمیونٹی سنٹر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ممتاز پاکستانی امریکن سوشل ورکر اور سماجی کارکن ارم حنیف،اپنا کمیونٹی سنٹر کی سینئر ترین ڈائریکٹر اور کمیونٹی کی معروف ہیلتھ کیئر پروائیڈرشازیہ وٹو کے علاوہ نیویارک شہر کے پبلک ایڈووکیٹ جمانی ولیم،جج برائن گاٹ لیو،اسمبلی مین ایلک بروک کراسنی،بروکلین ریپبلکن پارٹی کے چیئرمین رچی بارسنین کے علاوہ ممتاز جرنلسٹ سعد اقبال کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور اس تقریب سے محضوض ہوئے-
اپناکمیونٹی سنٹر کے اس عید سیلبریشن میں جہاں فیصل ملائکہ نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگا کر محفل کو رنگ ونور سے مزین کیا وہیں اپنا کمیونٹی سنٹر کی جانب سے ریفل ڈرا کے ذریعے بچوں اور فیملیز میں قیمتی تحائف بھی دیئے گئے-اس موقع پر تقریب کے صدر کمیونٹی کی ہردلعزیز شخصیت پرویز صدیقی کا کہنا تھا کہ اپنا کمیونٹی کا مقصد خواتین کو معاشرے میں بہترین مقام دلانا ہے -انہوں نے کہا کہ ہم لوگ کمیونٹی کی بہتری کیلئے جدوجہد کررہے ہیں -سرکاری سطح پر کمیونٹی اور سرکاری ایجنسیوں میں روابط کا کردار بھی ادا کررہے ہیں تاکہ پاکستانی امریکن کمیونٹی امریکہ میں ایک فعال اور متحرک کمیونٹی بن سکے-
اس موقع پر اپنا کمیونٹی کی سینئر ترین ڈائریکٹر شازیہ وٹو کا کہنا تھا کہ وہ کمیونٹی کی بہتری اور خواتین کی فلاح وبہبود کے لیے میدان عمل میں آئی ہیں -انہوں نے کہا کہ اپنا کا مقصد خواتین کو سیاسی اور سماجی دھارے میں بہتر اور منتخب مقام پر لانا ہے-اپنا کمیونٹی سنٹر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ارم حنیف کا کہنا تھا کہ اپنا کمیونٹی سنٹر پچھلی ایک دہائی سے پاکستانی امریکن اور ڈائیورس کمیونٹی کو زندگی کے مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں -ارم حنیف نے کہا کہ اپنا کمیونٹی سنٹر درج ذیل خدمات بھی سرانجام دے رہا ہے-
میڈیکیڈاور میڈی کیئر،فوڈ سٹیمپ،شہریوں کی ووٹر رجسٹریشن،انکم ٹیکس کی تیاری،سماجی تحفظ فراہم کرنا،امیگریشن میں مدد کرنا،سینئر اور یوتھ سروسز،بالغوں کی خواندگی کی خدمات،سٹیزن کے امتحان کی تیاری،ترجمہ اور تشریح کی خدمات،بزرگوں کیلئے کھانے کیلئے ہوم ڈلیوری سروسز،گھریلو تشدد کی معاونت کی خدمت،دماغی صحت کی معاونت کی خدمات کے علاوہ مختلف خدمات سرانجام دے رہیں ہیںارم حنیف نے کہا کہ ہمارا عملہ انگریزی،اردو،پنجابی،ہندی، بنگالی، ہسپانوی اور روسی زبانیں بول سکتا ہے-اس عید فیسٹیول کو جہاں بچوں اور خواتین نے انجوائے کیا وھاں بزرگوں اور مختلف تنظیموں کے شرکاء نے خوب تعریف کی۔