امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے تین روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔بیجنگ پہنچنے پر چینی نائب صدر ہان ژینگ نے امریکی صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چین میں امریکی سفیر، امریکا میں چینی سفیر اور چین کے ایگزیکٹو نائب وزیرخارجہ ما ژاؤشو بھی موجود تھے۔امریکی صدر کے استقبال کے لیے تقریباً 300 چینی نوجوان بھی موجود تھے، جنہوں نے ہاتھوں میں امریکی اور چینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ٹرمپ کے ساتھ ان کے سرکاری جہاز میں آنے والوں میں ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ، ان کی بہو لارا ٹرمپ اور ایلون مسک بھی شامل تھے۔چینی میڈیا کے مطابق اپنے دورے میں امریکی صدر چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔بیجنگ روانگی سے قبل میڈیا سےگفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے ایران جنگ پر تفصیلی بات چیت ہوگی، وہ چینی صدر سے ملاقات میں چین کو امریکی منڈیوں کے لیے کھولنے کا کہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *