اسلام آباد: (صفدر حسین سے) امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ ( اے پی اے جی ) کے بانی و صدر علی راشد کی وزیراعظم شہباز شریف سے پرائم منسٹر ہاؤس میں خصوصی ملاقات- وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کے ان تمام کاموں کو سراہا اور تعریف کی جس میں پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دینے اور دونوں عظیم ممالک امریکہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور پل بنانے میں ہمارے تمام ممبران کے اس اہم کردار کی تعریف کی- امریکہ میں بسنے والے امریکن پاکستانی اور امریکن پاکستانی ایڈوکریسی گروپ کے بانی اور صدر علی راشد نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی اس شاندار ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے متعلق مختلف موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی اور وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان امریکہ تعلقات’ امریکن کمیونٹی سے متعلق مختلف موضوعات اقتصادی تعاون’ سرمایہ کاری اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار پر ان کی توجہ مرکوز کروائی علی راشد کا کہنا تھا کہ پاکستانی امریکن ہونے کے ناطے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم پاکستان کو اولیت دیں ہمیں اپنے مادر وطن کی مثبت نمائندگی کو فروغ دینا چاہیے تاکہ مستقبل میں مزید مثبت تبدیلیاں آئیں