کمیونٹی سے گزارش ہے ا ن کے ساتھ جو بھی مسئلہ ہے پریشانی ہے اس کیلئے ہماری تنظیم کا پلیٹ فارم حاضر ہے، ہمارے مسلمان بچوں کو سکولوں میں حلال فوڈ کا حصول بہت مشکل ہے جس کیلئے ہم ان الیکٹڈ آفیشل کے سامنے بھی یہ مسئلہ رکھیں گے،سی ای او ہیومنیٹیرین ریلیف آرگنائزیشن
آج ہمارے درمیان ریپبلکن پارٹی سے کامیاب ہونیوالے امیدوار موجود ہیں جن کی کامیابی پر آج کی تقریب منعقد کی گئی ہے اور ہم امید کرتے ہیں یہ الیکٹڈ آفیشل ہمارے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے اسمبلی میں اپنا کردارادا کریں گے،ہم ان تمام الیکٹڈ آفیشل کو مبارکبادپیش کرتے ہیں،فرح حسین
میں نومنتخب امیدواروں کوان کی کامیابی پرانہیں مبارکبادپیش کرتا ہوں، مجھے امید ہے الیکشن کے دوران انہوں نے جو جو وعدے کمیونٹی سے کئے اب وہ وقت آگیا ہے کہ وہ ان پر عملدرآمد کروائیں گے،منظور حسین
اتنے مشکل حالات میں ہم نے الیکشن لڑا جس کیلئے ہمیں بہت محنت کرنا پڑی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی نے میرا بھرپور ساتھ دیاجسکا میں شکریہ ادا کرتا ہوں،مسٹر چنگ
ان امیدواروں کی کامیابی دراصل ان لوگوں کی کامیابی ہے جنہوں نے انہیں ووٹ دیا اور مبارکباد کے اصل حقدار وہ ووٹرز ہیں،مارک میئر ایپل
میرے خیال میں اس وقت امریکہ میں گیارہ ملین کے قریب افراد یہاں غیر قانونی طریقے سے رہ رہے ہیں اور خبریں آرہی ہیں کہ انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا، ٹرمپ حکومت کوئی ایسی پالیسیاں مرتب کر کے صرف ان افراد کو ڈی پورٹ کرے گی جو جرائم میں ملوث ہیں،ناصر فیضی
نیویارک کا سب سے بڑا مسئلہ نوجوان نسل اور بچوں کے بہترین مستقبل کا ہے اور ہمیں چاہئے ذات پات کو بالائے طاق رکھ کر کوئی پاکستانی ہے تو کوئی بنگالی کوئی یہودی ہے تو کوئی عیسائی ہم سب ایک ہیں ہم امریکن ہیں اور ہمیں مل کر اپنی نئی جنریشن کی بہتری کیلئے کام کرنا ہو گا،مسٹر چین
بروکلین،نیویارک (منظور حسین سے)
گزشتہ دنوں نیویارک سے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار برائے نیویارک اسٹیٹ سینیٹ مسٹر سٹیو چین،نیویارک اسمبلی کے دوبارہ منتخب ہونے والے اسمبلی مین چینگ کی جیت کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد امریکہ کی صف اول کی نان پرافٹ تنظیم ہیومنیٹیرین ریلیف آرگنائزیشن کی جانب سے کیاگیا-امریکی قومی انتخابات میں نو منتخب امیدواروں کے اعزاز میں دی گئی اس خوبصورت تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی-تقریب کے شرکاء سے محترمہ فرح حسین نے کہا کہ ری پبلکن پارٹی اب دوبارہ واپس آگئی ہے اس سے پہلے ڈیموکریٹ کی حکومت تھی اور آج ہمارے درمیان ریپبلکن پارٹی سے کامیاب ہونے والے امیدوار موجود ہیں جن کی کامیابی پر آج کی تقریب منعقد کی گئی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ الیکٹڈ آفیشل ہمارے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے اسمبلی میں اپنا کردارادا کریں گے-ہم ان تمام الیکٹڈ آفیشل کو ان کی کامیابی پر مبارکبادپیش کرتے ہیں اور ان کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں کہ وہ اس تقریب میں تشریف لائے-فرح حسین نے کہا کہ اس موقع پر اگر میں نیویارک کے سینئر جرنلسٹ منظور حسین کا ذکر نہ کروں تو یہ انصاف نہ ہو گا جن کا تعلق دنیا انٹرنیشنل اخبار اور گلوبل ٹی وی سے -منظور حسین امریکی انتخابات 2024ء کی دوڑ میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے امریکی انتخابات کی بہترین کوریج کی اور لوگوں تک ریپبلکن امیدواروں کے بارے اور ان کے اقدامات بارے جو منتخب ہو کر اپنی کمیونٹی کیلئے کام کریں گے بہت اچھے طریقے سے اجاگر کیا-اس موقع پر سینئر صحافی منظور حسین نے نو منتخب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ الیکشن کے دوران انہوں نے جو جو وعدے کمیونٹی سے کئے اب وہ وقت آگیا ہے کہ وہ ان پر عملدرآمد کروائیں گے-اسمبلی مین مسٹر چنگ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اب تبدیلی آچکی ہے -ان کا کہنا تھا کہ اتنے مشکل حالات میں ہم نے یہ الیکشن لڑا جس کیلئے ہمیں بہت محنت کرنا پڑی اور پاکستان امریکن کمیونٹی نے میرابھرپور ساتھ دیاجس کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں -مارک میئر ایپل جو کہ برج ملٹی کلچرل اینڈ ایڈووکیسی پراجیکٹ کے فاؤنڈر ہیں انہوں نے نو منتخب امیدواروں کی بہترین کامیابی پر انہیں مبارکباد دی-مارک میئر ایپل کا کہنا تھا کہ ان امیدواروں کی کامیابی دراصل ان لوگوں کی کامیابی ہے جنہوں نے انہیں ووٹ دیا اور مبارکباد کے اصل حقدار وہ ووٹرز ہیں اور میں ان تمام ووٹرز کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آج وہ کامیاب ہوئے-CPAایل ایل سی کے ناصر فیضی نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں ریپبلکن پارٹی کی کامیابی اور ان امیدواروں کوان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ایک پیغام بھی دینا چاہتا ہوں -انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس وقت امریکہ میں گیارہ ملین کے قریب افراد یہاں غیر قانونی طریقے سے رہ رہے ہیں اور خبریں آرہی ہیں کہ انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا-میں ان امیدواروں کے توسط سے یہی گزارش کروں گا کہ ٹرمپ کی حکومت کوئی ایسی پالیسیاں مرتب کر کے صرف ان افراد کو ڈی پورٹ کرے گی جو جرائم میں ملوث ہیں اور مجھے اس بات پر بھی یقین ہے کہ نئی حکومت اور اس کی کابینہ پوری دنیا میں ہونے والی جنگیں جو ہو رہی ہیں خصوصا یوکرین اور غزہ اس پر نئی حکومت کوئی جامع پالیسی بنا کر ان جنگوں کا خاتمہ کر کے دنیا میں امن لے کر آئے گی اور مجھے یقین ہے کہ ٹرمپ گورنمنٹ پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنائے گی-فار مر این وائی پی ڈی پولیس آفیسر مسٹر چین نے ریپبلکن پارٹی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور ان کو جتوانے پر ان ووٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ریپبلکن امیدواروں کا بھرپور ساتھ دیا-ان کا کہنا تھا کہ میں نیویارک کا چپہ چپہ گھوما ہوا ہوں یہاں سب سے بڑا مسئلہ نوجوان نسل اور بچوں کے بہترین مستقبل کا ہے اور ہمیں چاہئے کہ ذات پات کو بالائے طاق رکھ کر کوئی پاکستان ہے تو کوئی بنگالی کوئی یہودی ہے تو کوئی عیسائی ہم سب ایک ہیں ہم امریکن ہیں اور ہمیں مل کر اپنی نئی جنریشن کی بہتری کیلئے کام کرنا ہو گا اور ہماری یہ گورنمنٹ ان سب کیلئے بہتر سے بہتر اقدامات کرے گی-تقریب میں شامل فیملی میڈیسن کے ڈاکٹر کامران احمد،ڈاکٹر پرابھت سونی،ہیومنیٹیرین ریلیف آرگنائزیشن کی بورڈ ممبر وردا طارق اور دیگر مقررین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا- آخر میں ہیومنیٹیرین کے سی ای او نے کہا کہ میں تقریب میں آنے والے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں اور کمیونٹی سے بھی گزارش ہے کہ ا ن کے ساتھ جو بھی مسئلہ ہے پریشانی ہے اس کیلئے ہماری تنظیم کا پلیٹ فارم حاضر ہے -ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مسلمان بچوں کو سکولوں میں حلال فوڈ کا حصول بہت مشکل ہے جس کیلئے ہم ان الیکٹڈ آفیشل کے سامنے بھی یہ مسئلہ رکھیں گے