یو ایس اوپن: جیلینا اوسٹا پینکو نسل پرستانہ جملوں کے الزام کی زد میں آگئیں

ٹینس اسٹار جیلینا اوسٹاپینکو یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں سیاہ فام امریکی حریف ٹیلر ٹاؤن سینڈ کے خلاف نسل پرستانہ جملوں کے الزام کی زد میں آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق میچ میں اپ سیٹ شکست سے دوچار ہونے والی 28 سالہ جیلینا اپنے خراب مزاج کی وجہ سے بدنام ہیں۔ڈبلز کی عالمی نمبرون ٹاؤن سینڈ نے کہا کہ حریف کے مطابق میرے پاس کوئی تعلیم ہے نہ ہی کلاس ہے، درحقیقت یہ سچائی سے بہت دور ہے، شکست خوردہ لوگ پریشان ہو کر برا بھلا کہتے ہیں۔ بعدازاں جیلینا اوسٹاپینکو نے نسل پرستی کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی نسل پرست نہیں رہی، میں دنیا کی تمام قوموں کا احترام کرتی ہوں۔

Share it :

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Войти Регистрация