ہر سال کی طرح ہر مکتبہ فکر کے ہزاروں افراد کی شرکت
حلال گائیڈ کی جانب سے نساؤ کمیونٹی کالج، گارڈن سٹی، نیو یارک میں حلال گائیڈ حلال فوڈ فیسٹیول کامیابی سے منعقد ہوا، جس میں 150سے زائد وینڈرز نے حلال کھانے، لباس، تفریح اور خصوصی تحائف پیش کیے، یہ شاندار ایونٹ بیلو فارمز اور ڈروپلٹس آف مرسی کی جانب سے پیش کیا گیا

الحمد اللہ اس فوڈ فیسٹیول میں بہت بڑا کراؤڈ آیا،یہاں کی کمیونٹی نے ہماری بہت سپورٹ کی،نیویارک میں رہائش پذیر فیملیزاور ہرمکتبہ فکر کے افراد نے اس اہم ترین ایونٹ میں بھرپور طریقے سے شرکت کر کے اسے کامیاب بھی بنایا،حلال گائیڈ کے رکن رضا دستگیر اور آرگنائزنگ ممبر حلال گائیڈ آصف شیخ

گارڈن سٹی، نیو یارک(منظور حسین سے)
امریکی سرزمین پر حلال پراڈکس اور حلال کھانوں کو پروموٹ کرنے اور حلال بزنس کی تشہیر وترقی کیلئے کام کرنے والی صف اول کی تنظیم حلال گائیڈ کی جانب سے گزشتہ روز نساؤ کمیونٹی کالج، گارڈن سٹی، نیو یارک میں حلال گائیڈ حلال فوڈ فیسٹیول کامیابی سے منعقد ہوا، جس میں 150سے زائد وینڈرز نے حلال کھانے، لباس، تفریح اور خصوصی تحائف پیش کیے۔

یہ شاندار ایونٹ بیلو فارمز اور ڈروپلٹس آف مرسی کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔ فیسٹیول میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جس سے یہ ایونٹ علاقے کے سب سے بڑے حلال اجتماعات میں سے ایک بن گیا۔حلال گائیڈ کے رکن رضا دستگیر اور آرگنائزنگ ممبر حلال گائیڈ آصف شیخ نے کہا کہ الحمد اللہ اس فوڈ فیسٹیول میں بہت بڑا کراؤڈ آیا،یہاں کی کمیونٹی نے ہماری بہت سپورٹ کی –

نیویارک میں رہائش پذیر فیملیزاور ہرمکتبہ فکر کے افراد نے اس اہم ترین ایونٹ میں بھرپور طریقے سے شرکت کر کے اسے کامیاب بھی بنایا- شرکاء نے دن بھر مختلف قسم کے حلال کھانوں کا لطف اٹھایا، جبکہ فیملی سرگرمیاں اور لائیو تفریح نے اس ایونٹ کو مزید دلکش بنا دیا۔فوڈ فیسٹیول میں شرکت کرنے والوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ یہاں حلال گائیڈ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیاگیاہم امید کرتے ہیں کہ اس طرح کے پروگرام آئندہ بھی ہوتے رہیں گے-

اس شاندار ایونٹ کی تفصیلی کوریج اور منتظمین، اسپانسرز اور شرکا کے خصوصی انٹرویوز کے لیے براہ کرم صرف ”دنیا انٹرنیشنل“اور گلوبل ٹی وی یو ایس اے پر خصوصی رپورٹ دیکھیں۔




























