امریکا میں ہوا کے بگولوں نے بڑی تباہی مچا دی؛ 6 ہلاکتیں اور درجنوں مکانات تباہ

امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہوا کے بے قابو بگولوں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 100کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے ہوا کے بگولوں نے متعدد گھر اور گاڑیاں تباہ کر دیں۔مختلف ریاستوں بالخصوص نارتھ ڈکوٹا اور نیویارک میں شہر میں ہوا کے بگولوں سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی۔نارتھ ڈکوٹا میں نظامِ زندگی معطل اور شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جہاں کم از کم 3 عمر رسیدہ افراد ہلاک ہوگئے۔اسی طرح نیویارک میں بھی ہوا کے بگولوں کی زد میں آکر 3 ہلاکتیں ہوئیں جن میں 2 جڑواں بہنیں بھی شامل ہیں۔ہوا کے بگولوں سے متعدد شہری زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔نارتھ ڈکوٹا اور نیویارک میں ہر جانب تباہی کے مناظر ہیں۔ جڑ سے اکھڑے درخت سڑکوں پر گرے ہوئے ہیں اور ہورڈنگز زمین بوس ہیں۔محکمہ موسمیات نے شہروں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

Share it :

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Войти Регистрация