نیو یارک اسٹیٹ اسمبلی کی جانب سے پاکستانی امریکنز آف ہنٹنگٹن  کے لیے 10 ہزار ڈالر کی گرانٹ کا اعلان

اس سال بطور چیئر، مجھے فخر ہے کہ 3 کروڑ ڈالر کے اس فنڈ میں سے پاکستانی امریکنز آف دی ٹاؤن آف ہنٹنگٹن کو بھی گرانٹ فراہم کی جا رہی ہے، اس سے پاکستانی امریکنز آف دی ٹان آف ہنٹنگٹن ہنٹنگٹن میں پاکستانی امریکن خاندانوں کے لیے اپنی اہم اور لازمی خدمات مزید وسعت دے سکے گا۔ چیئر گریس لی اور اسمبلی ممبر اسٹیو اسٹرن

ہم چیئر گریس لی، اسمبلی ممبر اسٹرن اور پوری ایشین پیسیفک امریکن ٹاسک فورس کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے مشن کو تسلیم کیا اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خدمات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا،پاکستانی امریکنز آف دی ٹاؤن آف ہنٹنگٹن پریزیڈنٹ محمد اشرف

نیویارک/ہنٹنگٹن(رپورٹ، منظور حسین)

نیو یارک اسٹیٹ اسمبلی ایشین پیسیفک امریکن ( اے پی اے )ٹاسک فورس کی چیئر گریس لی اور اسمبلی ممبر اسٹیو اسٹرن نے پاکستانی امریکنز آف دی ٹاؤن آف ہنٹنگٹن کے لیے 10ہزار ڈالر کی ریاستی گرانٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جسے مقامی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔یہ گرانٹ 3کروڑ ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری کا حصہ ہے جو سالانہ 2026-2025 کے اسٹیٹ بجٹ میں ایشیائی امریکی اور بحرالکاہل خطے سے تعلق رکھنے والی ( اے اے پی آئی ) کمیونٹیز کے لیے مختص کی گئی ہے۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ ( اے پی اے ) ٹاسک فورس ریاستی سطح پر اس بڑے فنڈ کا حصول یقینی بنانے میں کامیاب رہی ہے۔چیئر گریس لی نے بجٹ میں( اے اے پی آئی ) کمیونٹیز کی محرومیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ طویل عرصے تک ( اے اے پی آئی ) کمیونٹی کو ریاستی بجٹ میں نظرانداز کیا جاتا رہا۔ اس سال بطور چیئر، مجھے فخر ہے کہ 3 کروڑ ڈالر کے اس فنڈ میں سے پی اے ٹی ایچ (پاتھ)کو بھی گرانٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سے پی اے ٹی ایچ (پاتھ) ہنٹنگٹن میں پاکستانی امریکن خاندانوں کے لیے اپنی اہم اور لازمی خدمات مزید وسعت دے سکے گا۔اسمبلی ممبر اسٹیو اسٹرن نے پی اے ٹی ایچ (پاتھ) کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ پاکستانی امریکنز آف دی ٹاؤن آف ہنٹنگٹن کو یہ قانون ساز گرانٹ پیش کی جائے۔ یہ تنظیم ہنٹنگٹن کی متنوع کمیونٹیز میں افہام و تفہیم، ہم آہنگی اور ثقافتی روابط مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ فنڈنگ انہیں مزید وسیع پروگراموں اور بہتر خدمات کے قابل بنائے گی۔ پی اے ٹی ایچ (پاتھ) ہنٹنگٹن مقامی پاکستانی امریکن کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ایک موثر تنظیم ہے جو سوپ کچن، مالی معاونت، کمیونٹی سپورٹ پروگرامز اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔ تنظیم کا مقصد نہ صرف ضرورت مند افراد کی مدد کرنا ہے بلکہ مختلف کمیونٹیز کے درمیان مثبت اور پرامن تعلقات کو فروغ دینا بھی ہے۔ پی اے ٹی ایچ (پاتھ) ہنٹنگٹن کے صدر محمد اشرف نے ریاستی حمایت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ گرانٹ پاکستانی امریکنز آف دی ٹاؤن آف ہنٹنگٹن کو اپنی خدمات میں مزید وسعت دینے اور ایسے پروگرام تشکیل دینے میں مدد دے گی جو ثقافتی طور پر ہم آہنگ، جامع اور کمیونٹی کی ضرورتوں کے مطابق ہوں۔ ہم چیئر گریس لی، اسمبلی ممبر اسٹرن اور پوری ( اے پی اے )ٹاسک فورس کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے مشن کو تسلیم کیا اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خدمات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔یہ فنڈنگ نہ صرف پاکستانی امریکنز آف دی ٹاؤن آف ہنٹنگٹن کے جاری منصوبوں کو تقویت دے گی بلکہ تنظیم کو نئے تعلیمی، سماجی بہبود اور کمیونٹی انگیجمنٹ پروگرام بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔ مقامی رہنماں اور کمیونٹی ارکان نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ہنٹنگٹن میں کثیرالثقافتی ہم آہنگی اور مضبوط سماجی ڈھانچے کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

اسمبلی ممبر گریس لی اور اسٹیو اسٹرن پاکستانی امریکنز آف ہنٹنگٹن کے لیے 10 ہزار ڈالر کی گرانٹ پیش کرتے ہوئے۔ ریاستی رہنماؤں نے پاکستانی امریکنز آف دی ٹاؤن آف ہنٹنگٹن کی کمیونٹی خدمات اور ہم آہنگی کے فروغ میں کردار کو سراہا۔

Asian Pacific American (APA) Task Force Chair Assemblymember Grace Lee

Assemblymember Steve Stern

Share it :

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Войти Регистрация