امریکہ میں عوامی حقوق کانفرنسیں کیوں ضروری ہیں تحریر : سردار انور

منقسم اور منتشر ریاست جموں کشمیر کے ریاستی باشندے ریاست پر غیر ملکی قابضین اور ان کے مسلط کردہ سہولت کاروں کی ریاستی وسائل کی لوٹ مار کرپشن اقرا پروری کے باعث امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں معاشی ہجرت پر مجبور ہیں جہاں وہ محنت بیچ کر نہ صرف اپنے خاندانوں کی کفالت کرتے ہیں اپنے بچوں کے لیے تعلیم صحت اور انصاف خریدتے ہیں بلکہ اربوں روپے کا زرمبادلہ بھی کماتے ہیں جس پر حکمران طبقات عیاشیاں کر رہے ہیں جب کہ عوام اپنے بنیادی حقوق صحت تعلیم روزگار اور تعمیر و ترقی کے لیے دربدر ہیں
امریکہ جو پچاس ریاستوں پر مشتمل ایک بڑا ملک معاشی منڈی بلکہ سرمایہ داروں اور سرمایہ داری کا امام ہے
ریاست جموں کشمیر کے باشندے بھی یہاں بسلسلہ روزگار کاروبار مختلف ریاستوں میں مقیم ہیں جہاں وہ امریکہ کی سرمایہ دارانہ مشینی زندگی میں محنت بیچ کر اپنے خاندانوں کی کفالت بچوں کی تعلیم وتربیت کرتے ہیں
امریکی معاشرہ جو کے کثیر لجہتی کثیرالسانی کثیرالمذہبی اور کثیرالثقافتی ہے انسانوں کے اس سمندر میں اپنے شعور اور شناخت روایات اور تاریخ کے ساتھ زندہ رہنے کے لیے ضروری ہے کے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں مقیم ریاستی باشندوں کا آپس میں ربط مکالمہ مشترکہ مذہبی سماجی سیاسی ثقافتی علمی و ادبی سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے
گذشتہ تقریبا تین سال سے پاکستانی زیر انتظام ریاست جموں کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت میں جاری عوامی حقوق تحریک نے نہ صرف ریاست میں عوام کو مختلف قبیلوں ٹبروں علاقوں پارٹیوں فرقوں مختلف نظریات میں منقسم و منتشر ہجوم سے ایک قوم میں تبدیل کر کے مشترکہ عوامی حقوق کے لیے لیے مشترکہ عوامی جدوجہد کے مشترکہ فکر و عمل پروان چڑھایا ہے بلکہ بیرون ممالک مقیم ریاستی باشندوں میں بھی اجتماعی قومی شعوری بیداری پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے

-1
امریکہ کی مختلف ریاستوں میں عوامی حقوق کانفرسز سیمنارز ورکشاپس مکالمے کی ضرورت اس لیے ہے تاکہ
امریکہ کی مختلف ریاستوں میں مقیم ریاستی باشندوں کے درمیان رابطہ کاری اور نیٹ ورکنگ کے ذریعے مشترکہ فکر و عمل پروان چڑھایا جا سکے

-2
امریکی سماج میں پروان چڑھنے والی نوجوان نسل کو اپنی تاریخ جغرافیے ثقافت روایات سے آگہی حاصل ہو سکے

-3
امریکہ میں مقیم ریاستی باشندے ریاست میں جاری عوامی حقوق اور قومی آذادی کی تحریک میں اپنا سیاسی سفارتی علمی ادبی کردار ادا کر سکیں

-4
ریاست میں عوامی حقوق اور قومی آذادی کی تحریک چونکہ عوام اپنی نسلوں کی بقا خوشحالی اور بہترین مستقبل کے لئے لڑ رہی ہے درحقیقت عوام اورسیز ریاستی باشندوں کے حصے کی بھی جدوجہد کر رہی ہے اس لیے ضروری ہے کے اورسیز ریاستی باشندے بھی اپنے اپ کو ان تحریکوں کے ساتھ فکری جذباتی اور عملی بنیادوں پر جوڑیں

-5
اورسیز ریاستی باشندوں کو ان حقائق سے آگہی حاصل ہو کہ کس طرح حکمران اشرفیہ ریاستی وسائل کی لوٹ مار اور عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں پر عیاشی کر رہی ہے جبکہ عوام اپنے بنیادی حقوق صحت تعلیم روزگار اور انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں

-6
ریاستی عوام اورسیز ریاستی باشندوں کو عوامی حقوق تحریک کا پشتی بان اور سفیر سمجھتے ہیں اس لئے اورسیز ریاستی باشندوں کی یہ قومی اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کے وہ اپنی قوم کے سفیر ہونے کا کردار ادا کریں

-7
امریکہ کی ہر ریاست میں جموں کشمیر کمیونٹی کا قیام ضروری ہے اور پھر امریکہ کی مختلف ریاستوں میں مقیم جموں کشمیر کمیونٹیز کے نمائندوں پر مشتمل ایک –جموں کشمیر یونائٹڈ کونسل –کا قیام عمل میں لانا وقت اور حالات کی اہم ضرورت ہے
آج 19 ستمبر کو امریکی ریاست یوٹا میں عوامی حقوق کانفرنس امریکہ کی دیگر ریاستوں میں مقیم ریاستی باشندوں کے درمیان میں رابطہ کاری اور جموں کشمیر یونائٹڈ کونسل کی تشکیل میں بارش کا پہلا قطرہ اور اتحاد کی پہلے اینٹ ثابت ہو سکتی ہے
ہماری نسلوں کی بقا اور خوشحالی شعور اور شناخت کا واحد راستہ مشترکہ فکر و عمل میں ہے


آپ کا مخلص
سردار انور
ممبر جموں کشمیر کمیونٹی
رابطہ 9739788771

Share it :

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Войти Регистрация