ایلمنٹ نیویارک میں 6 ستمبر کو جشنِ میلاد النبی ﷺ کی عظیم الشان محفل کی تیاریاں مکمل
علمائے کرام، نعت خواں حضرات اور پاکستانی و مسلم کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت متوقع، منتظمین کی جانب سے بھرپور شرکت کی اپیل
جشنِ میلاد النبی ﷺ کی ایک عظیم الشان روح پرور محفل 6 ستمبر، بروز اتوار کو 700 ہیمپسٹیڈ ٹرن پائیک، ایلمنٹ، نیویارک 11003 میں منعقد ہوگی، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں
ایلمنٹ، نیویارک: منتظمین کے مطابق محفل میں پاکستانی و مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مذہبی، سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت علمائے کرام، مشائخ عظام اور نعت خواں حضرات شرکت کریں گے۔
محفل میں قرآن پاک کی تلاوت، نعت رسول مقبول ﷺ، ذکر و اذکار اور خصوصی خطابات کا اہتمام کیا جائے گا۔ منتظمین نے کہا ہے کہ جشنِ میلاد النبی ﷺ کا مقصد حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ، تعلیمات اور آپ ﷺ سے مسلمانوں کی والہانہ محبت کو اجاگر کرنا ہے۔ تلاوت قران پاک مولانا قاری محمد اعجاز جبکہ نعت خواں سید محمد حسنین اثقلین حسنی سید فرام لاھور ھونگے تقریب میں یر سید شفقت حسین شاہ خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ جلالپور شریف ، پیر صوفی محمد انور مدنی اور دیگر مذہبی شخصیات کی شرکت متوقع ہے، جبکہ مولانا قاری محمد اعجاز تلاوتِ کلام پاک کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ نعت خواں سید محمد حسنین اثقلین حسنی سید فرام لاھور ھونگے ۔ محمد امین سمیت دیگر منتظمین بھی تقریب کے انتظامات میں مصروف ہیں۔ محفل میں شرکت کرنے والی اور انتظامی امور میں تعاون کرنے والی شخصیات میں صفدر حسین شاہ، شہزاد مصطفیٰ شاہ، محمد الیاس قادری، سجاد احمد، پیر محمد عثمان شاہ، غلام رسول، ہارون ایوب، محمد اکرم، کبیر حسین، تنویر احمد، افتخار شاہ، محمد اسماعیل، داؤد بھائی، محمد ارشد، نعیم عباس، شیراز خان، طاہر بٹ، محمد غفران، اسلم پرویز، جہانگیر قریشی، محمد شاہد، ناصر غفران، محمد وقاص، محمد عظیم، یاسر خان، محمد صدیق، پرویز اشرف، ناصر اعوان، سید قادری، شہریار علی، فاروق احمد، عمران نقوی، شیر زمان، شبیر حسین، خالد نقوی، شاکر انصاری، وزیر قریشی، حنان شاہ، محمد انصر، محمد ایوب، منیر احمد، محمد اقبال، محمد الیاس، محمد شفیق، صفدر قریشی، ندیم غفور اور منصور بھٹی شامل ہیں۔ منتظمین نے بتایا کہ محفل میں مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کے لیے ایسی مذہبی محافل نہ صرف دینی وابستگی کو مضبوط کرتی ہیں بلکہ نئی نسل کو اسلامی اقدار اور سیرتِ رسول ﷺ سے روشناس کرانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ مقررین اپنے خطابات میں سیرتِ طیبہ، محبتِ رسول ﷺ، اتحادِ امت، اخوت، رواداری اور انسانیت کی خدمت کے موضوعات پر روشنی ڈالیں گے۔ محفل کے دوران نعت خواں حضرات بارگاہِ رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے، جبکہ شرکائے محفل درود و سلام کی سعادت حاصل کریں گے۔ منتظمین نے پاکستانی و مسلم کمیونٹی کے تمام افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ 6 ستمبر کو ہونے والی اس بابرکت محفل میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ بھرپور شرکت کریں اور جشنِ میلاد النبی ﷺ کی خوشیوں میں شریک ہوں۔ محفل کے اختتام پر امتِ مسلمہ، پاکستان اور امریکہ میں مقیم پاکستانی و مسلم کمیونٹی کی سلامتی، اتحاد، خوشحالی اور پوری دنیا میں امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔
رابطہ برائے مزید معلومات
محمد ارشدبھٹہ:6688 403 917
رانا ارشاد خان:3507 300 718
+1 (718) 974-2623


