ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دیدی

ایشیا کپ کے دسویں میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم 147 کا تعاقب کرتے ہوئے 17.4 اوورز میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ یو اے ای کی جانب سے راہول چوپڑا 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دھروو پراشار 20، کپتان محمد وسیم 14، علی شان شرفو 12، حیدر علی 6، محمد زوہیب 4، محمد روہید 2، سمرنجیت سنگھ 1 جبکہ ہرشت کوشک اور آصف خان 0، 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایوب اور سلمان آغا 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے۔ اس سے قبل پاکستان نے یو اے ای کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاہین شاہ آفریدی 29 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر پویلین لوٹے۔ کپتان سلمان آغا 20، محمد حارث 18، صاحبزادہ فرحان 5، محمد نواز 4، خوشدل شاہ 4، حسن نواز3 ، حارث رؤف 0 اور صائم ایوب 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ یو ا ے ای کی جانب سے جنید صدیقی نے 4، سمرنجیت سنگھ نے 3 اور دھروو پراشار نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Share it :

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Войти Регистрация