یوم آزادی پر احتجاج سے متعلق پی ٹی آئی رہنما کی کارکنوں کو خاص ہدایات

اسلام آباد: یوم آزادی پر احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کارکنوں کو خاص ہدایات دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے اسلام آباد میں ریلی نکالی جائے گی،  جس کی قیادت پی ٹی آئی کے صدر عامر مغل کریں گے۔ریلی رات 9 بجے زیروپوائنٹ سے نکالی جائے گی۔ اس حوالے سے عامر مغل نے کارکنوں کو ہدایات دی ہیں کہ تمام کارکنان اور عوام ایک ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا اور دوسرے ہاتھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا اور عمران خان کی تصویر لے کر نکلیں گے۔ عامر مغل نے کہا کہ پارٹی ہدایت کے مطابق کوئی احتجاج نہیں ہو گا صرف جشن آزادی منایا جائے گا۔

Share it :

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Войти Регистрация