5 اگست کو ملک بھر میں’’ یوم استحصال کشمیر‘‘ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا

اسلام آباد: ملک میں کل یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منایاجائے گا، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں کل 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا. اس سلسلے میں وزیراعظم کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کل ملک بھرمیں صبح 10 بجے یوم استحصال کشمیر پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے یہ احکامات یوم استحصال پرکشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کےطور دیے ہیں۔ خیال رہے کہ 5 اگست 2019ء کے سیاہ ترین دن، بھارت نے نہ صرف عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیریں بلکہ اپنے آئین کے بھی پامالی کی، اس تاریخی قانون شکنی کو 6 سال مکمل ہوچکے ہیں۔بھارت نے 5 اگست 2019ء کو اپنے ہی آئین میں ترمیم کرکے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا۔ بھارتی آئین کا یہ آرٹیکل ریاست جموں و کشمیر کو ایک خصوصی حیثیت دیتا تھا اور اس آرٹیکل کے تحت بھارتی آئین کی دیگر دفعات اور قوانین جو دیگر ریاستوں پر لاگو ہوتے ہیں وہ ریاست جموں و کشمیر پر لاگو نہیں تھے۔اس آرٹیکل کے تحت بھارت کا کوئی بھی عام شہری ریاست جموں و کشمیر کے اندر جائیداد نہیں خرید سکتا تھا بلکہ وہاں پر کوئی بھارتی کارپوریشن اور دیگر نجی ادارے بھی کوئی جائیداد نہیں حاصل کرسکتے تھے۔ ریاست کے اندر رہائشی کالونی اور صنعتی کارخانے اور ڈیم لگانے کے لیے ریاستی اراضی پر قبضہ نہیں ہوسکتا تھا۔ کشمیر کی آبادی کے تناسب کو بگاڑنے اور وہاں ہندوؤں کو بسانے کے لیے کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی غرض سے بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا۔

Share it :

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Войти Регистрация