عیدالاضحیٰ صبر، ہر قربانی دینے کا درس دیتی ہے: مشعال ملک

حریت رہنما یاسمین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ آج جب مقبوضہ کشمیر کے عوام ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں، تب بھی ان کے حوصلے اور آزادی کی امید زندہ ہے۔مشعال ملک نے اس موقع پر اپنے شوہر حریت رہنما یاسین ملک سمیت تمام کشمیری اسیرانِ حریت کو خراجِ تحسین پیش کیا جو حق اور آزادی کی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں۔مشعال ملک نے دعا کی کہ یہ عید امتِ مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور خوشیوں کا پیغام لائے اور اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کو جلد آزادی کی نعمت عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *