چیف کوآرڈینیٹر بین المزاھب امن کمیٹی مشتاق احمد کمبوہ کی اہلیہ اپنے رب کے حضور پیش ھو گئیں ” انا لله و انا الیه راجعون
نماز جنازہ 22 مئی بعد نماز جمعہ مکی مسجد بروکلین میں ادا کی جائیگی اور اسی روز جسد خاکی پاکستان روانہ کردیا جائیگا
بروکلین، نیویارک: (منظور حسین سے)
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت مشتاق احمد کمبوہ کی اہلیہ امریکہ میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی وفات کی خبر سنتے ہی نیویارک سمیت مختلف شہروں میں مقیم پاکستانی و مسلم کمیونٹی میں غم کی لہر دوڑ گئی جبکہ عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف مذہبی و سماجی حلقوں کی جانب سے اظہارِ افسوس اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ نماز جنازہ 22 مئی بعد نماز جمعہ مکی مسجد بروکلین میں ادا کی جائیگی اور اسی روز جسد خاکی پاکستان روانہ کردیا جائیگا ۔سوگواران میں ایک بیٹی اور تین بیٹے شامل ھیں۔ ان کی وفات کو اہلِ خانہ اور قریبی احباب کیلئے ایک بڑا صدمہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مختلف سماجی، مذہبی اور صحافتی شخصیات نے مشتاق احمد کمبوہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ سینئر صحافی و ایگزیکٹیو ایڈیٹر ھفت روزہ دنیا انٹرنیشنل منظور حسین و عبدالصمد خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ وہ مشتاق احمد کمبوہ اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے۔ ادارہ دنیا انٹرنیشنل نے بھی اس افسوسناک سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مشتاق احمد کمبوہ اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، ان کے سفرِ آخرت کو آسان بنائے اور تمام سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
بیٹے مہتشم کمبوہ سے 929 587 7793 پر رابطہ کیا جاسکتا ھے ۔

