بروکلین نیویارک (پریس ریلیز)پاکستان خوشحال پارٹی اور امریکہ کی ہیپی پارٹی کے سربراہ ممتاز پاکستانی امریکن بزنس مین اور کمیونٹی لیڈر فاروق احمد بھلی نے اہنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تا قیامت قائم رہے گا ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے نقشے پر پاکستان قیامت تک کے لیے بنایا گیا ہے اور وہ وقت دور نہیں کہ پاکستان پوری دنیا کو لیڈ کرے گا فاروق بھلی نے کہا ہے کہ امریکہ بھی ہمارا ملک ہے چونکہ ھم اس میں رھتے ہیں اور جس ملک میں رہا جائے اللہ کے قانون کے مطابق وہ ملک اپ کا اپنا ہی ہوتا ہے اس لیے امریکہ کو بھی ہمیں اپنا ملک سمجھنا چاہیے اور اس کے تمام قوانین کی پابندی کرنی چاہیے فاروق احمد بھلی نے کہا ہے کہ دنیا میں جنگ و جدل کا خاتمہ میرا فرض منصبی ہے تاکہ امن قائم ہو مین اور اپنے ساتھیوں اور دنیا کے تمام صدور سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ دنیا میں جنگ و جدل کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں کریں انہوں نے پاکستان کی افواج اور ریاست ہائے متحدہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپ دونوں مل کر دنیا اور مشرق وسطی’ اور دیگر ممالک میں جنگ بندی کروائیں اور جنگوں کا خاتمہ کروائیں تاکہ انسانیت کو سکھ کا سانس میسر ہو فاروق بھلی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اپنی پارٹی کو نئی سمت دیں گے اور اس میں ممبرشپ کا اغاز کیا جائے گا-
