لانگ آئی لینڈ اسکول آف فارمیسی سے ڈاکٹر بلال یاسین وٹو کی شاندار کامیابی”والدہ کا جذباتی اظہارِ فخر
بروکلین، نیویارک: پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت شازیہ وٹو کے صاحبزادے ڈاکٹر بلال یاسین وٹو کی ڈاکٹر آف فارمیسی کی ڈگری مکمل، شاندار کامیابی حاصل
بروکلین، نیویارک :(منظور حسین سے ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ہر دلعزیز اور ممتاز سماجی شخصیت شازیہ وٹو کے صاحبزادے ڈاکٹر بلال یاسین وٹو نے اپنی پروفیشنل تعلیمی سفر کو کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے ڈاکٹر آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر بلال یاسین وٹو نے اپنی محنت، لگن اور مستقل مزاجی کے ساتھ لانگ آئی لینڈ اسکول آف فارمیسی سے اپنی اعلیٰ تعلیمی ڈگری کامیابی کے ساتھ مکمل کی، جس کے بعد وہ باقاعدہ طور پر ڈاکٹر آف فارمیسی بن گئے۔ اس شاندار کامیابی پر پاکستانی امریکن کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ ان کے اہل خانہ، دوست احباب اور کمیونٹی ممبران کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر بلال یاسین وٹو کی اس کامیابی کو ان کے خاندان خصوصاً ان کی والدہ شازیہ وٹو کی دعاؤں، قربانیوں اور مسلسل حوصلہ افزائی کا ثمر قرار دیا جا رہا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق یہ لمحہ نہ صرف ان کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ پورے خاندان کے لیے ایک تاریخی اور یادگار دن ہے۔ کمیونٹی رہنماؤں اور دوستوں نے ڈاکٹر بلال یاسین وٹو کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی محنت اور لگن کے ساتھ صحت کے شعبے میں اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ آخر میں اہل خانہ کی جانب سے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا گیا کہ اس نے انہیں یہ عظیم کامیابی عطا فرمائی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر بلال یاسین وٹو کو مزید ترقی، کامیابی اور عزتوں سے نوازے۔ آمین۔

