نیو یارک سٹی سول انگیجمنٹ کمیشن کا زبان تک رسائی اور ووٹر تحفظات پر پینل منعقد کرنے کا اعلان

نیو یارک: (منظور حسین سے) نیو یارک سٹی سول انگیجمنٹ کمیشن کی جانب سے ایک اہم تقریب “زبانوں میں شہری طاقت کی تعمیر” کے عنوان سے منعقد کی جا رہی ہے، جس میں زبان تک رسائی، ووٹر تحفظات اور نیویارک شہر کی متنوع امیگرنٹ اور لسانی برادریوں میں شہری شمولیت کے فروغ پر غور کیا جائے گا۔ اس موقع پر افتتاحی پینل مباحثہ “زبان تک رسائی اور ووٹر کے تحفظ کے ذریعے شہری طاقت” کے عنوان سے ہوگا، جس میں پالیسی ساز، کمیونٹی ادارے اور شہری رہنما شرکت کریں گے اور کثیر لسانی کمیونٹیز کی جمہوری عمل میں شمولیت کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ میڈیا نمائندوں کو افتتاحی پینل میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جبکہ دوپہر کے کھانے اور نیٹ ورکنگ سیشن کے دوران انہیں ادارے کی قیادت سے انٹرویو کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، جن میں چیئر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سارہ سعید اور ڈائریکٹر آف ووٹر لینگویج سروسزانیلا کوبو شامل ہیں۔ پینل میں متعدد اہم اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے، جن میں میئر آفس آف امیگرنٹ افیئرز، نیویارک امیگریشن کولیشن اور نیویارک اسٹیٹ اٹارنی جنرل کا دفتر شامل ہیں، جو شہری شمولیت اور ووٹر تک رسائی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر روشنی ڈالیں گے۔ یہ تقریب پیر 18 مئی 2026 کو منعقد ہوگی۔ اوپن پریس پینل دوپہر 1:05 بجے سے 2:00 بجے تک جاری رہے گا، جبکہ لنچ اور نیٹ ورکنگ سیشن 12:15 بجے سے 12:45 بجے تک ہوگا۔ یہ تقریب ڈیوڈ این ڈنکنز میونسپل بلڈنگ ، نارتھ میزنائن، مین ہیٹن میں منعقد کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *