برٹش پاکستانی خاتون نواحی کونسل سے پہلی مسلمان کونسلر منتخب
لندن: برٹش پاکستانی خاتون سعدیہ سادات نے نواحی کونسل ریڈنگ کی وارڈ کیورشم ہائٹس سے پہلی مسلمان اور پاکستانی کونسلر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔سعدیہ سادات انگلینڈ کے بلدیاتی انتخابات میں ریڈنگ کونسل کی اس وارڈ سے کامیابی حاصل کرنے والی واحد پاکستانی و مسلمان کونسلر ہیں، وہ برطانیہ میں گزشتہ 2 دہائیوں سے رہائش پذیر ہیں۔انہوں نے برطانیہ کے ان انتخابات میں تاریخی کامیابی کو اپنے والد ظفر سادات کے نام کرتے ہوئے اسے اپنے والد کی جانب سے ملنے والی سپورٹ اور اعتماد کا نتیجہ قرار دیا۔اپنی اس تاریخی کامیابی کے موقع پر بات کرتے ہوئے سعدیہ سادات کا مزید کہنا تھا کہ میں اس اعتماد پر اپنے حلقے کے عوام کی انتہائی مشکور ہوں۔

