پاکستان کرسچن ایسوسی  ایشن کا 34 واں سالانہ کرسمس گالا ڈنر

یسوع مسیح  دنیا کیلئے محبت وآشتی ہیں،انہوں نے دنیا کی پوری انسانیت کو انصاف،مساوات،معاشی ومعاشرتی نظام اور مساوی نظم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،فادر الیاس گل

ہمارے دروازے مسیح برادری کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناساکاؤنٹی بروس بلیک مین،نمائندہ چیف ایگزیکٹو ناساکاؤنٹی عون مرتجز نقوی

 ایسی تقریبات مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان قربت اور باہمی احترام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،ولیم شہزاد

پروگرام کے دوران کمیونٹی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات روبی ملک،اسلامک سرکل آف لانگ آئی لینڈ کے صدور،مظہرعبداللہ’ ظھیراخترمہر’ ملک سلیمان اور جیمز سپرین میں ان کی خدمات کے صلے میں سائٹیشن اور شیلڈ ز بھی تقسیم کی گئیں

ہکس ول،نیویارک (منظور حسین سے)

امریکہ میں مسیح برادری کی سندیافتہ تنظیم اور امریکہ میں دکھی انسانیت کیلئے پچھلے تیس سالوں سے کام کرنے والی صف اول کی نان پرافٹ آرگنائزیشن پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن آف امریکہ کے زیر اہتمام 34ویں سالانہ ڈنر کا اہتمام نیویارک کے علاقے ہکس ول میں واقع مارکی آن براڈوے میں نہایت شاندار انداز میں کیاگیا تھا

تقریب میں نئے سال اور کرسمس کے موقع پر ڈنر،ایوارڈ تقریب اور میوزیکل پروگرام کا اہتمام بھی کیاگیا جس میں مسیحی برادری ان کی فیملیز بچوں،بزرگوں اور نوجوانوں نے ایک بہت بڑی تعداد میں شرکت کی

تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات،سماجی ومذہبی رہنماؤں،کمیونٹی نمائندوں سیاسی وسماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی- اس موقع پر اسلامک کونسل آف لانگ آئی لینڈ کے صدور نے بھی خصوصی شرکت کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بروکلین کے معزز جج ایمکیولیٹ ہارٹ آف میڈیکیٹ مذہبی پیشوافادر الیاس گل کا کہنا تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام دنیا کیلئے محبت وآشتی ہیں

انہوں نے کہا کہ یسوع مسیح نے دنیا کی پوری انسانیت کو انصاف،مساوات،معاشی ومعاشرتی نظام اور مساوی نظم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا-ناساکاؤنٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بروس بلیک مین اور ناسا کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹوکے نمائندے عون مرتجز نقوی نے کہا کہ ان کے دروازے مسیح برادری کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں اور چیف ایگزیکٹو کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا

ناسا کاؤنٹی کے عہدیداران کی جانب سے کرسمس اور نئے سال کی خوشیوں کے موقع پر دنیا بھر کی مسیح برداری نیویارک اور نیو لانگ آئی لینڈ کی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

پروگرام کے دوران کمیونٹی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات روبی ملک،اسلامک سرکل آف لانگ آئی لینڈ کے صدور،مظہر عبداللہ اور جیمز سپرین میں ان کی خدمات کے صلے میں سائٹیشن اور شیلڈ ز بھی تقسیم کی گئیں اس کے علاوہ پاکستان میں 2025 میں حالیہ سیلاب  آیا تھا اس میں پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن نے پاکستان گلوبل مشن فاؤنڈیشن کے زریعے ظھیر اختر مہر اور ملک سلیمان کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کیلئے خوراک ‘ گرم کپڑوں اور دیگر ضروری اشیا کا بندوبست کیا تھا ان کو بھی ان کی سماجی و فلاحی خدمات کے صلے میں ایوارڈز سے نوازا گیا

-تقریب میں پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن آف امریکہ کے چیئرمین ولیم شہزاد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان قربت اور باہمی احترام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں انہوں نے تنظیم کی سماجی وفلاحی خدمات پر بھی روشنی ڈالی

دعائیہ تقریب میں ماجد حسن نے تلاوت قرآن پاک کی-کرسمس کے تہوار اور نئے سال کی منابست سے ایک دلکش میوزیکل پروگرام کا اہتمام بھی کیاگیا جس میں مقامی اور بین الاقوامی فنکاروں نے کرسمس اور نئے سال کے حوالے سے اپنے پسندیدہ گانے پیش کئے

اس موقع پر چرچ ویسٹبری نے کیرول کا گیت گایا جسے شائقین نے خوب پسند کیا-اس موقع پر سابقہ وزیر اکبر گل نے کہا کہ پاکستان میں ہماری مسیحی برادری سیاسی اور معاشی بدحالی کا شکار ہے اور ہم جناب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری مسیحی برادری  کو بھی ڈیفنس فورسز میں کوٹہ دیا جائے اور اسمبلی کے اندر بھی مسیح برادری کو شامل کیا جائے

تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کیلئے پرتکلف ڈنر کا کا اہتمام کیاگیا جہاں شرکاء نے ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا اور تقریب کو کامیاب بنانے پر منتظمین کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا -یہ تقریب بین المذاہب ہم آہنگی،اتحاد اورامن کے پیغام کے ساتھ خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *