ایران کیساتھ مذاکرات پر اتفاق ہوگیا”صدر ڈونلڈ ٹرمپ “امریکاسےمذاکرات کی سختی سے تردیدایرانی وزارت خارجہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کیساتھ مذاکرات میں کئی نکات پر اتفاق ہوگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں کئی نکات پر اتفاق ہوگیا ہے اور بات چیت کے لیے پہل ایرن نے کی تھی البتہ ایران نے تردید کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک ایرانی سینیئر عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہفتے کے روز امریکا نے ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ سینیئر عہدیدار نے رائٹرز کو مزید بتایا کہ امریکا کی ملاقات کی درخواست پر ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی امریکی درخواست کا جواب دیا گیا ہے۔ رائٹرز کے بقول ایران کے سینیئر عہدیدار نے اس مجوزہ ملاقات کے مقام یا اس سے متعلق مزید تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی سختی سے تردید کی ہے ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس دنوں کے دوران امریکا کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کچھ دوست ممالک نے پیغامات پہنچائے جن میں بتایا گیا کہ امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا خواہاں ہے تاہم ایران نے ان پیغامات کا کوئی جواب نہیں دیا یاد رہے کہ ایران کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے برعکس ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *