امریکا پشاور میں اپنا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کر دے گا

امریکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا پشاور میں اپنا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کر دے گا، امریکی محکمہ خارجہ نے کانگریس کو اپنے ارادے سے آگاہ کردیا۔

پشاور قونصل خانے کی بندش سے سالانہ تقریباً 75 لاکھ ڈالر کی بچت ہوگی، پاکستان میں امریکی قومی مفادات کو آگے بڑھانے کی صلاحیت پر اس کا منفی اثر نہیں پڑے گا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پشاور قونصل خانہ بند کرنے کے فیصلے کا ایران کی جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

امریکی قونصل خانہ افغان سرحد کے قریب امریکا کا سب سے اہم سفارتی مشن رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *